ہوم » نیوز » امراوتی

امراوتی میں جی آئی او نے کیا قرآن کانفرنس اور قرآن نمائش کا انعقاد

امراوتی۔ مہاراشٹر کے امراوتی میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا یعنی جی آئی او کی جانب سے قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 02, 2018 08:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امراوتی میں جی آئی او نے کیا قرآن کانفرنس اور قرآن نمائش کا انعقاد
قرآن کانفرنس میں علاقہ کی خواتین نے کثیر تعداد میں کی شرکت

 امراوتی۔ مہاراشٹر کے امراوتی  میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا  یعنی جی آئی او کی جانب سے قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں قرآن سے متعلق نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کانفرنس کا اہم مقصد خواتین کوعصری ودینی تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ مختلف شعبہ میں آگے بڑھنے کی انہیں ترغیب دینا اور قرآن کی اصل تعلیمات کو خواتین تک پہنچانا بتایا گیا ۔ اس میں امراوتی ضلع کے مختلف شہروں سےخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔


موجودہ دور میں درپیش مسائل اور مسلم خواتین کے رول کو لے کر امراوتی  میں جی آئی او کی جانب سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں قرآنی تعلیمات کے ذریعے خواتین کو مضبوط  ومستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کی اجتماعیت پر زور دیا گیا۔ ساتھ ہی قرآن اور سائنس،  قرآن اور ہمارا معاشرہ جیسے مختلف عنوانات پر جی آئی او کی ممبران نے قرآنی نمائش میں اپنے ماڈل رکھے اور خواتین و طالبات کو قرآن کے فوائد اور دورحاضر میں درپیش مسائل اور قرآن کی روشنی میں اس کے حل سے روشناس کرایا۔


نمائش کے ذریعہ بتایا گیا کہ قرآن صرف مسلمانوں کی کتاب نہیں ہے بلکہ اس کتاب سے پوری انسانیت استفادہ کرسکتی ہے۔ اس قرآنی  نمائش میں مختلف ماڈل کے ذریعے قرآن کے پیغام کو آسانی سے سمجھانے کی کوشش کی گئی۔ قرآن میں تاریخی واقعات، سائنسی معلومات کے علاوہ  دیگر تعلیمات کو بہترین انداز میں ماڈل کےذریعے تصویر کشی کرنےکی کوشش کی گئی۔ اس قرآنی نمائش کو دیکھنے دوردراز سے آئیں  طالبات و خواتین نے خوشی کے اظہار کے ساتھ ہی جی آئی او کی اس پہل کی ستائش کی۔

First published: Jan 02, 2018 08:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading