نوئیڈا میں فلم سٹی کو لے کر بیان بازی تیز، ادھو ٹھاکرے بولے۔ یہاں دھمکی نہیں چلے گی
نوئیڈا میں فلم سٹی کو لے کر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے درمیان بیان بازی تیز ہو گئی ہے۔ بتا دیں کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج ممبئی کے دورے پر ہیں اور وہ یہاں پر فلم سٹی کے سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ کرنے والے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 02, 2020 12:36 PM IST

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے
نئی دہلی۔ نوئیڈا میں فلم سٹی (Film City) کو لے کر اترپردیش (Uttar Pradesh) کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) کے درمیان بیان بازی تیز ہو گئی ہے۔ بتا دیں کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج ممبئی کے دورے پر ہیں اور وہ یہاں پر فلم سٹی کے سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ کرنے والے ہیں۔ حالانکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اس میٹنگ کو لے کر اعتراض جتایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسابقہ آرائی ہونا اچھی بات ہے، لیکن چیخ کر، دھمکی دے کر کوئی یہاں کی صنعت کو لے کر جانا چاہے گا تو میں وہ ہونے نہیں دوں گا۔
انڈین مرچنٹ آف چیمبرس آف کامرس میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹر آج بھی صنعت کاروں کی پہلی پسند ہے۔ حکومت کی کوشش رہتی ہے کہ ریاست میں آنے والی ہر صنعت کو ہر طرح کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی کوئی بھی صنعت باہر نہیں جائے گی، بلکہ دیگر ریاستوں کے صنعت کار بھی مہاراشٹر میں صنعت لگانے کے لئے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سبھی ریاستیں اپنے یہاں صنعت کو فروغ دینے کا کام کر رہی ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ مسابقہ آرائی اچھی بات ہے لیکن دھمکا کر کسی کو بھی یہاں سے کوئی بھی صنعت کو لے جانے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کو میں یہاں سے جانے نہیں دوں گا۔ ادھو ٹھاکرے نے اس موقع پر یوگی آدتیہ ناتھ کا نام لئے بغیر کہا کہ دم ہے تو یہاں کی صنعت کو باہر لے کر جائیں۔
Not easy to shift Mumbai's film city to another place. The film industry in south India is also big, there're film cities in WB & Punjab too. Will Yogi Ji also visit these places & talk to directors/artists there or is he going to do so only in Mumbai?: Sanjay Raut, Shiv Sena pic.twitter.com/JTh6UU3CcM
— ANI (@ANI) December 2, 2020
فلم سٹی کو لے کر چل رہے تنازعہ پر بات کرتے ہوئے شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ یوگی جی ممبئی کے کسی 5 ستارہ ہوٹل میں اکشے کمار کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اکشے جی آم کی ٹوکری لے کر انہیں دینے گئے ہوں گے۔ جہاں تک نوئیڈا میں فلم سٹی کا سوال ہے تو آدتیہ ناتھ پہلے یہ بتائیں کہ ابھی جو فلم سٹی نوئیڈا میں موجود ہے اس کا کیا حال ہے۔