ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مودی جی کی پالیسیوں سے صرف بڑے صنعت کاروں کے لئے ہی کھلے ہیں بینک کے دروازے : راہل

دیندرڈا(گجرات)۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بینکوں کے دروازےصرف بڑے صنعت کاروں کے لئے ہی کھلے ہیں ،چھوٹے لوگوں کے لئے نہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 09, 2017 08:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مودی جی کی پالیسیوں سے صرف بڑے صنعت کاروں کے لئے ہی کھلے ہیں بینک کے دروازے : راہل
کانگریس صدر راہل گاندھی کی فائل فوٹو۔ پی ٹی آئی۔

دیندرڈا(گجرات)۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بینکوں کے دروازےصرف بڑے صنعت کاروں کے لئے ہی کھلے ہیں ،چھوٹے لوگوں کے لئے نہیں ۔ مسٹرگاندھی نے آج سے شروع ہوئی اپنی سہ روزہ نوسرجن گجرات یاترا کے دوران وسطی گجرات کے دیندرڈا میں امول کے دودھ کارربار سے منسلک خواتین کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ بات کہی ۔ انھوں نے کہا کہ بینک آج کسانوں ،چھوٹے صنعت کاروں ،خواتین اور چھوٹے کاروباریوں کی پروا نہیں کرتے ۔ جیسے مودی حکومت صرف بڑے 10صنعت کاروں کے لئے کام کررہی ہے ویسے ہی بینکوں کے دروازے بھی صرف بڑے صنعت کاروں کے لئے ہی کھلے ہیں ۔


انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت جب مرکز اور گجرات میں بنے گی تو یہ حالت بدل دی جائیگی ۔ انھوں نے خواتین سے اپنے مسائل کے بارے میں پارٹی کی منشور کمیٹی کے صدر اور راجیہ سبھا رکن مدھوسودن مستری کو بتانے کو کہا تاکہ انھیں اس میں شامل کیا جاسکے ۔انھوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بننے پر مودی جی کے صنعت کاروں کو مددکرنے والے گجرات ماڈل کی جگہ عورتوں ،کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں پر مبنی پرانے ماڈل کو نافذ کیا جائیگا۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ بے روزگاری کا بڑا مسئلہ چھوٹے کاروبار ،کھیتی جیسی چیزوں سے ہی دورہوسکتا ہے ،بڑے صنعت کاروں کے ذریعہ نہیں ۔اس موقع پر انھوں نے دلت عورتوں کے ہاتھوں سے چائے بھی پی ۔

First published: Oct 09, 2017 08:42 PM IST