ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان: راہل گاندھی سے ملنے پہنچیں سونیا، اشوک گہلوت کی مضبوط دعویداری، سچن پائلٹ کا نائب وزیراعلیٰ بننےسےانکار

راہل گاندھی سے سچن پائلٹ اوراشوک گہلوت کی میٹنگ ہوئی ہے، اس کے بعد بھی راہل گاندھی ابھی تک وزیراعلیٰ کے نام پرمہرنہیں لگا سکے ہیں۔ انہوں نے جلد ہی حتمی فیصلہ کرنے کی بات کہی۔

  • Share this:
راجستھان: راہل گاندھی سے ملنے پہنچیں سونیا، اشوک گہلوت کی مضبوط دعویداری، سچن پائلٹ کا نائب وزیراعلیٰ بننےسےانکار
اشوک گہلوت اورسچن پائلٹ نے کی راہل گاندھی سے ملاقات۔

جے پور: راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے نتائج میں اکثریت ملنے کے بعد کانگریس کے لئے وزیراعلی کا نام فائنل کرنے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کرنے کے لئے سونیا گاندھی پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق کانگریس ممبران اسمبلی دو گروپوں میں منقسم ہیں۔ حالانکہ بتایا جارہا ہے کہ کانگریس کے لئے ابھی کوئی بھی فیصلہ لے پانا آسان نہیں نظرآرہا ہے۔ کانگریس صدرراہل گاندھی کے ذریعہ دونوں لیڈروں کودہلی میں ہی روکا گیا ہے۔


وزیراعلیٰ عہدے کے لئے اشوک گہلوت کو مضبوط سمجھا جارہا ہے۔ وہیں ذرائع کے مطابق سچن پائلٹ کو نائب وزیراعلیٰ کا آفردیا گیا ہے، جسے انہوں نے مسترد کردیا ہے۔ دونوں لیڈروں کے ذریعہ وزیراعلیٰ بنانے کی مضبوط دعویداری پیش کی گئی ہے، تودوسری طرف سچن پائلٹ کو بھی وزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ اب تک برقرارہے۔ بہرحال اشوک گہلوت اورسچن پائلٹ میں رسہ کشی جاری ہے۔ تھوڑی دیرمیں راہل گاندھی وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیں گے۔


پارٹی ممبران اسمبلی نے وزیراعلیٰ کانام طے کرنے کی ذمہ داری کانگریس صدر راہل گاندھی کے سپرد کردی ہے۔ اسمبلی نے ہائی کمان کووزیراعلیٰ کا نام طے کرنے کی تجویز۔ تاہم راہل گاندھی کے لئے بھی یہ فیصلہ لے پانا آسان نہیں لگ رہا ہے۔ کل ممبران اسمبلی کی میٹنگ کے بعد آج اشوک گہلوت اورسچن پائلٹ دونوں دہلی پہنچے اورراہل گاندھی کی رہائش گاہ پران کی ملاقات بھی ہوئی۔ تاہم اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ حالانکہ آج شام تک حتمی فیصلہ لئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔


سچن پائلٹ نےپہلے راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ تقریباً نصف گھنٹے تک راہل گاندھی سے ان کی میٹنگ چلی۔ اس کے بعد وہ راہل گاندھی کی رہائش گاہ سے نکل گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ سچن پائلٹ وہاں سے نکلنے کے بعد فون پربات کرتے رہے اورمایوس نظرآئے۔ اس کے بعد اشوک گہلوت راہل گاندھی کی رہائش گاہ پرپہنچے۔ دونوں لیڈران سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے سی این این- نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جلد راجستھان کے وزیراعلیٰ کے لئے نام طے کرلیں گے۔ ممبران اسمبلی کی رائے لے رہے ہیں اورحتمی فیصلہ جلد کرلیاجائے گا۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے دونوں لیڈروں کو دہلی بلایا تھا۔

واضح رہے کہ 199 نشستوں والے راجستھان اسمبلی میں کانگریس کو100 سیٹیں ملی ہیں جبکہ بی جے پی کو73 اوردیگرکے کھاتے میں 26 سیٹیں گئی ہیں۔ اس طرح سے کانگریس کو واضح اکثریت مل گئی ہے۔ تاہم وزیراعلیٰ عہدہ کے لئے دو سینئرلیڈروں کا نام سامنے آگیا، جس کی وجہ سے کانگریس ممبران اسمبلی اورہائی کمان کو وزیراعلیٰ کا نام طے کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
First published: Dec 13, 2018 02:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading