'مودی کنیت' کیس: راہل گاندھی کی عرضی پر سورت عدالت میں سماعت آج، 2 سال کی سزا کو دی ہے چیلنج

'مودی کنیت' کیس: راہل گاندھی کی عرضی پر سورت عدالت میں سماعت آج

'مودی کنیت' کیس: راہل گاندھی کی عرضی پر سورت عدالت میں سماعت آج

Rahul Gandhi Modi Surname: سورت میٹروپولیٹن کورٹ نے راہل گاندھی کی 'سبھی چوروں کا سرنام مودی کیوں ہے؟' کے ریمارک پر ہتک عزت کا قصوروار ٹھہرانے کے بعد 23 مارچ کو انہیں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ راہل کو 24 مارچ کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ انہوں نے 3 اپریل کو سیشن کورٹ میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Surat, India
  • Share this:
    سورت: 'مودی کنیت' کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی درخواست پر جمعرات کو سورت کی سیشن عدالت میں سماعت ہوگی۔ سورت میٹروپولیٹن کورٹ نے راہل گاندھی کی 'سبھی چوروں کا سرنام مودی کیوں ہے؟' کے ریمارک پر ہتک عزت کا قصوروار ٹھہرانے کے بعد 23 مارچ کو انہیں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ راہل کو 24 مارچ کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ انہوں نے 3 اپریل کو سیشن کورٹ میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

    ایڈیشنل سیشن جج آر پی موگیرا کی عدالت نے 3 اپریل کو راہل گاندھی کو ضمانت دی تھی اور سزا پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔ پورنیش مودی کے ساتھ عدالت نے گجرات حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا تھا۔

    اسی معاملے میں بدھ کو ہوئی سماعت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے پرنیش مودی نے مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں سزا پر روک لگانے کی راہل گاندھی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر "بار بار جرم" کرتے ہیں اور انہیں توہین آمیز بیانات دینے کی عادت ہے۔

    سخت سیکورٹی کے درمیان مافیا عتیق کو لایا گیا نینی جیل، عتیق نے کہا-جیل سے نہیں رچی کوئی سازش

    آکشن میں نہیں ملا تھا کوئی خریدار، اب دھونی کو یارکر میں پھنسایا، راجستھان نے 15 سال بعد کیا قلعہ فتح

    اس کیس میں شکایت کنندہ پورنیش مودی نے کہا کہ راہل گاندھی جس طرح سے مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے نظر آئے وہ ان کی "تکبر اور عدالت پر دباؤ ڈالنے کی نادانی" کا پتہ چلتا ہے۔ پورنیش مودی عدالت کے باہر کانگریس کی طاقت کے مظاہرہ کا ذکر کر رہے تھے۔

    ایم ایل اے پورنیش مودی نے منگل کو یہاں کی ایک عدالت میں اپنا حلف نامہ داخل کرتے ہوئے راہل گاندھی کی درخواست کے جواب میں ان کے 'مودی کنیت' کے تبصرہ پر ہتک عزت کے مقدمے میں ان کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کی۔ انہوں نے راہل گاندھی پر اپنے اتحادیوں اور کانگریس قائدین کے ذریعہ عدالت کے خلاف "غیر ضروری اور تضحیک آمیز ریمارکس" کرنے کا بھی الزام لگایا۔

    پورنیش مودی نے کہا کہ ملزمان "بار بار جرم" کرتے ہیں اور اپنے ہتک آمیز بیانات کو لیکر بہت ساری جگہوں پر بھی الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور ہائی کورٹ میں ایک معاملے میں معافی مانگنے کے بعد انہیں خبردار بھی کیا تھا۔ اپنے حلف نامہ میں، بی جے پی لیڈر نے 11 مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمات کا حوالہ دیا جن کا راہل گاندھی سامنا کر رہے ہیں یا کر چکے ہیں۔
    Published by:sibghatullah
    First published: