ہوم » نیوز » No Category

راہل راج کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج ، وکیل کا ہائی کورٹ جانے کا اعلان

ممبئی: ٹی وی ادکار ہ پرتیوشا بنرجی کو خودکشی کے لئے اکسانے اور مار پیٹ کرنے کے معاملے کے ملزم راہل راج سنگھ کی آج پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل سمیر شیخ نے کہا کہ اب بمبئی ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست داخل کی جائے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 08, 2016 12:32 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راہل راج کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج ، وکیل کا ہائی کورٹ جانے کا اعلان
ممبئی: ٹی وی ادکار ہ پرتیوشا بنرجی کو خودکشی کے لئے اکسانے اور مار پیٹ کرنے کے معاملے کے ملزم راہل راج سنگھ کی آج پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل سمیر شیخ نے کہا کہ اب بمبئی ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست داخل کی جائے گی۔

ممبئی: ٹی وی ادکار ہ پرتیوشا بنرجی کو خودکشی کے لئے اکسانے اور مار پیٹ کرنے کے معاملے کے ملزم راہل راج سنگھ کی آج پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل سمیر شیخ نے کہا کہ اب بمبئی ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست داخل کی جائے گی۔

مسٹر شیخ نے کہا کہ دنڈوشی سیشن عدالت کے جج خواجہ فاروق احمدنے راہل کی پیشگی ضمانت کی درخواست آج مسترد کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم کی کاپی ملنے کے بعدہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یکم اپریل کو راہل کی گرل فرینڈ پرتیوشا بنرجی نے اپنے گھر میں مبینہ طورپر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی. محترمہ بنرجی کے گھر والوں کی شکایت کے بعد پولیس نے راہل کے خلاف پرتیوشا کے ساتھ مار پیٹ اور اسے خود کشی کے لئے اکسانے کا معاملہ درج کیا تھا۔

درخواست پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل فالگنی برہم بھٹ نے پیشگی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پولیس کو شبہ ہے کہ یہ قتل کا معاملہ ہے لہذا اس معاملے میں تفتیش کی ضرورت ہے۔

First published: Apr 08, 2016 12:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading