ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ریلوے سوئچ مین نے چند سیکنڈ میں بچالی ایک بچہ کی جان ، ہر طرف ہورہی جم کر تعریف ، جانئے کیا ہے معاملہ

واگنی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر دو پر ایک معذور خاتون اپنے بچہ کے ساتھ جارہی تھی کہ اچانک بچہ کا توازن بگڑ گیا اور لڑ کھڑا کر پٹری پر گر پڑا ۔ اسی وقت ایک ایکسپریس ٹرین کچھ ہی سیکنڈ میں پہنچنے والی تھی ۔ لیکن ریلوے کے سوئچ مین میور شیلکے نے اپنی بہادری سے بچے کی جان بچالی ۔

  • Share this:
ریلوے سوئچ مین نے چند سیکنڈ میں بچالی ایک بچہ کی جان ، ہر طرف ہورہی جم کر تعریف ، جانئے کیا ہے معاملہ
ریلوے سوئچ مین نے چند سیکنڈ میں بچالی ایک بچہ کی جان ، ہر طرف ہورہی جم کر تعریف ، جانئے کیا ہے معاملہ

ممبئی : ایک چھوٹے سے بچہ کی جان چند سیکنڈ میں بچالی گئی ۔ ریلوے کے سوئچ مین کی سمجھداری اور سوجھ بوجھ کے سبب بچہ کی زندگی بچ گئی ۔ دراصل یہ واقعہ رائے گڑھ کے واگنی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر دو پر پیش آیا ، جہاں ایک بچہ اپنی ماں کے ساتھ کھڑا  ہواتھا ۔ اسی دوران اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ پلیٹ فارم  کی پٹری پر گر پڑا ۔ اسی دوران دوسری طرف سے طویل مسافتی ٹرین آتی ہوئی نظر آئی ۔ بچے کے والد کے ہوش اڑ گئے اور جب تک وہ کچھ کر پاتے اسی وقت ایک ریلوے سوئچ مین دوڑتا ہوا آیا اور اس نے بچہ کو بچالیا ۔


اس واقعہ کا ویڈیو ریلوے ڈی آرایم کے ذریعہ جب ٹوئٹ کیا گیا تو لوگوں نے سوئچ مین کی بہادری کی جم کر ستائش کی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سوئچ مین میور شلکے نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر بچے کی جان بچائی ۔


بتایا جارہا ہے کہ واگنی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر دو پر ایک معذور خاتون اپنے بچہ کے ساتھ جارہی تھی کہ اچانک بچہ کا توازن بگڑ گیا اور لڑ کھڑا کر پٹری پر گر پڑا ۔ اسی وقت ایک ایکسپریس ٹرین کچھ ہی سیکنڈ میں پہنچنے والی تھی ۔ لیکن ریلوے کے سوئچ مین میور شیلکے نے اپنی بہادری سے بچے کی جان بچالی ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 19, 2021 11:09 PM IST