ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان : تین لاکھ 77ہزار کے نوٹوں کے ساتھ ٹکٹ چیکر سمیت دو گرفتار

ریلوے پولیس نے بیکانیر ایکسپریس کے ٹکٹ چیکر سمیت دو لوگوں کو تین لاکھ 77 ہزار روپے کے نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 16, 2016 03:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجستھان : تین لاکھ 77ہزار کے نوٹوں کے ساتھ ٹکٹ چیکر سمیت دو گرفتار
فائل تصویر

جے پور: ریلوے پولیس نے بیکانیر ایکسپریس کے ٹکٹ چیکر سمیت دو لوگوں کو تین لاکھ 77 ہزار روپے کے نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ناگور ریلوے پولیس کے انچارج رام چندر نے بتایا کہ کل رات پوری بیکانیر ایکسپریس کے ائرکنڈیشنڈ کوچ سے ٹکٹ چیکر ذاکر حسین کو تین لاکھ 77 ہزار روپے کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ذاکر حسین کو یہ نوٹ ان کے سالے سمیر خاں نے ناگور میں سپرد کئے تھے۔ اس اطلاع پر پولیس نے اس کے سالے کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ذاکر حسین نے برآمد نوٹوں میں تین لاکھ 46 ہزار روپے کے نوٹ دو دو ہزار کے نئے نوٹوں میں اور باقی رقم ہزار اور پانچ سو روپے کے نوٹوں کی شکل میں ہے پولیس نے اسکی اطلاع انکم ٹیکس محکمہ کو دے دی ہے۔

First published: Dec 16, 2016 03:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading