உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راج ٹھاکرے کی پارٹی کا سپریم کورٹ کی ہدایت ماننے سے انکار ، لگائے گی 20 فٹ سے زیادہ بلند دہی ہانڈی

    سپریم کورٹ نے دہی ہانڈی کا تہوار منانے کے لئے کچھ حدیں مقرر کی ہیں، لیکن راج ٹھاکرے کی پارٹی ایم این ایس سپریم کورٹ کے احکامات کا احترام کرتی دکھائی نہیں دے رہی ہے

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : مہاراشٹر میں آج دہی ہانڈی کی دھوم ہے ، لیکن اس مرتبہ یہ جشن سیاسی گھمسان ​​کی وجہ بن گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے دہی ہانڈی کا تہوار منانے کے لئے کچھ حدیں مقرر کی ہیں، لیکن راج ٹھاکرے کی پارٹی ایم این ایس سپریم کورٹ کے احکامات کا احترام کرتی دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔پولیس نے بھی اپنی جانب سے منتظمین کو نوٹس تھماكر آگاہ کیا ہے ، لیکن سب کی نظر اب آج ہونے والے دہی ہانڈی کے پروگراموں پر مرکوز ہے۔
      راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نو نرمان سینا نے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف 20 فٹ سے بلند دہی ہانڈی لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ کے حکم برخلاف 9 تھرو کا انسانی پیرامڈ بھی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہی نہیں ایم این ایس کی جانب سے گووند پتھك کو 11 لاکھ روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں کارپوریشن انتخابات ہونے والے ہیں ، ایسے میں ایم این ایس کے اعلان کو اسی سیاست سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے ۔ تاہم کئی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
      خیال رہے کہ دہی ہانڈی کو پھوڑنے کا برسوں سے چلا آ رہا رواج ہر سال کئی معصوموں کی موت کا سبب بھی بنتا ہے۔ دہی ہانڈی پھوڑنے کی کوشش میں متعدد بچے زخمی ہوتے ہیں ، لیکن انعامی رقم اور ریکارڈ کے سبب ہانڈی کی اونچائی سال بہ سال بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔ ایسے میں سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور کچھ دائرے مقرر کردئے ۔
      First published: