ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جیسلمیر میں ہندوستان – پاکستان سرحد پر چار اینٹی ٹینک مائنس برآمد ، بی ایس ایف جانچ میں مصروف

او این جی سی کی جانب سے کی جارہی کھودائی کے دوران یہ سبھی اینٹی ٹینک مائنس زمین کے اندر سے نکالی گئی ہیں ۔

  • Share this:
جیسلمیر میں ہندوستان – پاکستان سرحد پر چار اینٹی ٹینک مائنس برآمد ، بی ایس ایف جانچ میں مصروف
جیسلمیر میں ہندوستان – پاکستان سرحد پر چار اینٹی ٹینک مائنس برآمد

راجستھان کے جیسلمیر میں ہندوستان – پاکستان سرحد پر چار اینٹی ٹینک مائنس برآمد کی گئی ہیں ۔ خبر ہے کہ لونگیوالا میں او این جی سی کی جانب سے کی جارہی کھودائی کے دوران یہ سبھی اینٹی ٹینک مائنس زمین کے اندر سے نکالی گئی ہیں ۔ جیسلمیر کی سرحد پر او این جی سی کے ذریعہ تیل کی تلاش کیلئے ان دنوں کھودائی کا کام چل رہا ہے ۔ بتادیں کہ جس جگہ پر اینٹی ٹینک مائنس برآمد کی گئی ہیں ، وہ علاقہ 1965 اور 1971 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کا میدان رہا ہے ۔ مائنس ملنے کی خبر ملتے ہی بی ایس ایف کے کئی افسران جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور اینٹی ٹینک مائنس کی جانچ شروع کردی ہے ۔




اطلاعات کے مطابق لونگیوالا میں ان دنوں او این جی سی کی جانب سے تیل کی تلاش کرنے کیلئے کھودائی کا کام چل رہا ہے ۔ پیر کو جب او این جی سی کے مزدور کھودائی کا کام کر رہے تھے ، اسی وقت انہیں زمین کے اندر لوہے کے چکے جیسی چیز نظر آئی ۔ مزدوروں نے اس کی اطلاع فورا اپنے افسران کو دی ۔ افسران کی ہدایت پر جب سبھی چکوں کو باہر نکالا گیا ، تو پتہ چلا کہ یہ اینٹی ٹینک مائنس ہیں ، جو فوج کے ٹینک کو دھماکہ سے اڑانے کیلئے زمین کے اندر بچھائی جاتی ہیں ۔




زمین کے اندر اینٹی ٹینک مائنس ملنے کی خبر ملتے ہی بی ایس ایف کے کئی افسران جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور جانچ کی جارہی ہے ۔ افسران اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ زمین کے اندر سے برآمد اینٹی ٹینک مائنس کب بھچائی گئی تھیں ۔
First published: Dec 23, 2019 12:17 PM IST