خواجہ اجمیری کی درگاہ پر بالی ووڈ کی جانب سے پیش کی گئی چادر، اداکارہ سونیا شرما تھیں موجود
خواجہ اجمیری کی درگاہ پر بالی ووڈ کی جانب سے پیش کی گئی چادر، اداکارہ سونیا شرما تھیں موجود
Ajmer Sharif Dargah : چادر بالی ووڈ کے تمام سپر اسٹار اداکاروں نے پیش کی ہے۔ یہ چادر بالی ووڈ خادم سید قطب الدین سخی نے پیش کی اور خواجہ کے آستانہ شریف میں زیارت کی۔ اداکارہ سونیا شرما اس چادر چڑھائے جانے کےموقع پر موجود تھیں ۔
اجمیر : خواجہ اجمیری کے 811 ویں عرس میں جہاں سیاسی جماعتیں اور ان کے قائدین کی جانب سے چادریں پہنچ رہی ہیں تو وہیں درگاہ میں بالی ووڈ سے بھی ایک چادر پیش کی جاتی ہے، جسے لے کر فنکار دربار میں پہنچتے ہیں۔ خواجہ معین الدین حسن چشتی کا سالانہ عرس شروع ہو گیا۔ خواجہ کے 811ویں عرس میں عام و خاص لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ عرس کے موقع پر سیاستدانوں اور ان کی پارٹیوں کی چادریں بھی پہنچ جاتی ہیں۔ ایسے میں بالی ووڈ اداکار جو ہمیشہ خواجہ صاحب کے آستانہ پر حاضری دیتے تھے، عرس میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔
چادر بالی ووڈ کے تمام سپر اسٹار اداکاروں نے پیش کی ہے۔ یہ چادر بالی ووڈ خادم سید قطب الدین سخی نے پیش کی اور خواجہ کے آستانہ شریف میں زیارت کی۔ اداکارہ سونیا شرما اس چادر چڑھائے جانے کےموقع پر موجود تھیں ۔ اس موقع پر سبھی بالی ووڈ ستاروں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ سید قطب الدین سخی نے اس موقع پر اداکارہ سونیا شرما کو تبرک دیا اور دوپٹہ اڑھایا۔ بالی ووڈ کی چادر کا استقبال غریب نواز سیوا سمیتی کے صدر سید وحید چشتی نے کیا ۔
یہ خواجہ غریب نواز کا کرم ہے جو ہر خاص عام پر رہتا ہے اور خواجہ غریب نواز کے فیض سے ہر ایک کی خواہش پوری ہوتی ہے۔ برسوں سے یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ دور دراز کے لوگ خراج عقیدت پیش کرتے رہے ہیں ۔
بالی ووڈ کے خادم سید قطب الدین سخی عام دنوں میں بھی بالی ووڈ کے ہستیوں کو زیارت کرواتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔