اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر پریتم چکروتی نے خواجہ غریب نواز کے درگاہ کی زیارت کی، چادر چڑھائی

    بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر پریتم چکروتی نے خواجہ غریب نواز کے درگاہ کی زیارت کی، چادر چڑھائی

    بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر پریتم چکروتی نے خواجہ غریب نواز کے درگاہ کی زیارت کی، چادر چڑھائی

    Ajmer News: بالی ووڈ کے میوزک ڈائریکٹر پریتم چکرورتی نے آج حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے مزار پر حاضری دی۔ میوزک ڈائریکٹر پریتم نے خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر چادر اور عقیدت کے پھول پیش کئے اور جنتی دروازہ پر منت کا دھاگہ باندھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajasthan | Ajmer
    • Share this:
    اجمیر : بالی ووڈ کے میوزک ڈائریکٹر پریتم چکرورتی نے آج حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے مزار پر حاضری دی۔  میوزک ڈائریکٹر پریتم نے خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر چادر اور عقیدت کے پھول پیش کئے اور جنتی دروازہ پر منت کا دھاگہ باندھا۔  بالی ووڈ کے دعاگو سید قطب الدین سخی نے پریتم کو زیارت کرائی اور انہیں دربار کا تبرک دے کر ان کی دستاربندی کی۔ پریتم چکرورتی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے۔ ان کا شمار ایسے موسیقاروں میں ہوتا ہے، جو مسلسل ہٹ گانوں سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے رہے ہیں۔

    بالی ووڈ کے میوزک ڈائریکٹر پریتم چکرورتی کا شمار فلم انڈسٹری کے باصلاحیت موسیقاروں میں ہوتا ہے۔ اپنے کیرئیر میں انہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک گانے دئے جس کی وجہ سے انہیں ہٹ مشین بھی کہا جاتا ہے۔  ان کے بنائے ہوئے بہت سے ایسے گانے ہیں، جنہیں لوگ آج بھی سننا پسند کرتے ہیں۔

    پریتم نے اب تک درجنوں ہندی فلموں میں اپنا سپر ہٹ میوزک دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔"تو ہی میری شب" پریتم کے ابتدائی کیرئیر کا ایک گانا ہے۔ فلم کا نام گینگسٹر تھا۔ فلم میں ان کا میوزک بہت ہٹ ہوا تھا۔ کے کے کی آواز میں تم ہی میری شب نے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا تھا ۔

    فلم جب وی میٹ کا یہ گانا کتنی ہی بار سنا جائے ، اس سے دل نہیں بھرتا ۔ پریتم نے اس گانے کو بہت خوبصورتی سے گایا ہے۔  موہت چوہان کی جادوئی آواز نے گانے کی دلکشی میں اضافہ کیا۔ آج بھی زیادہ تر لوگ اسے اپنی پلے لسٹ میں ضرور شامل کرتے ہیں ۔

    یہ بھی پڑھئے: خواجہ غریب نواز عرس: ہندوستان اور پاکستان کا پرچم لے کر  پاک زائرین پہنچے درگاہ، پیش کی چادر 


    یہ بھی پڑھئے: اجمیر کی مشہور مٹھائی جو نہیں ہوتی سفر کے دوران خراب، زائرین اس مٹھائی کو لینا نہیں بھولتے



    یوں تو جب وی میٹ کے تمام گانے سپرہٹ ہیں۔  لیکن "آوگے جب تم" ایک ایسا ہی کلاسیکی گانا ہے جو سکون کا احساس دلاتا ہے۔  یہ گانا استاد رشید خان نے گایا تھا۔  گانا ایسا نہیں لگتا کہ یہ 15 سال پرانا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: