اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اجمیر : وزیراعظم مودی کی جانب سے بھیجی گئی چادر خواجہ معین الدین چشتی کے آستانہ پر پیش کی گئی

    اجمیر : وزیراعظم مودی کی جانب سے بھیجی گئی چادر خواجہ معین الدین چشتی کے آستانہ پر پیش کی گئی

    اجمیر : وزیراعظم مودی کی جانب سے بھیجی گئی چادر خواجہ معین الدین چشتی کے آستانہ پر پیش کی گئی

    Khwaja Moinuddin Chishti Urs : صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے سالانہ عرس میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بھیجی گئی مخملی چادر پیش کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajasthan | Ajmer
    • Share this:
    اجمیر : صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے سالانہ عرس میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بھیجی گئی مخملی چادر پیش کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔  درگاہ کی زیارت کے بعد جمال صدیقی نے درگاہ میں موجود تمام زائرین کے نام وزیر اعظم مودی کا بھیجا ہوا پیغام پڑھ کر سنایا اور انہیں عرس کی مبارکباد دی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بھیجی گئی چادر لے کر درگاہ کے نظام گیٹ پر پہنچے، جہاں درگاہ کمیٹی اور موجود خادموں نے ان کا استقبال کیا۔  خاص بات یہ ہے کہ وزیراعظم کی چادر کو دیکھنے کے لئے زائرین میں کافی جوش نظر آیا ، جس کی وجہ سے سیکورٹی اہلکاروں کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔

    اس کے بعد جمال صدیقی آستانہ شریف پہنچے جہاں انہوں نے خصوصی دعا کے بعد وزیراعظم کی بھیجی ہوئی چادر چڑھائی۔  جمال صدیقی نے درگاہ زیارت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو بھی خواجہ صاحب پر بہت اعتماد ہے اور انہوں نے اپنے ساتھ بھیجی گئی چادر میں بھی اس کا ذکر کیا ہے۔

    خواجہ کے 811 ویں عرس میں ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے ان سے کہا کہ وہ خواجہ صاحب کے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں۔ وزیراعظم کی بھیجی ہوئی چادر چڑھانے کے بعد جمال صدیقی نے مائیک پر درگاہ میں موجود تمام زائرین کو وزیراعظم کی جانب سے بھیجا گیا پیغام پڑھ کر سنایا۔  جس پر زائرین اور خادم نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

    خواجہ صاحب کے آستانہ شریف میں وزیراعظم مودی کی بھیجی گئی چادر ملک کی مسلم کمیونٹی سے بی جے پی اور وزیراعظم مودی کے درمیان خوشگوار تعلقات کے کی عکاسی کرتی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: پہلی محفل کے بعد عرس کا ہوا آغاز، شاہی قوالوں نے صوفیانہ کلام پیش کیا


    یہ بھی پڑھئے: خواجہ اجمیری کی درگاہ پر بالی ووڈ کی جانب سے پیش کی گئی چادر،اداکارہ سونیا شرما تھیں موجود



    ایسے میں اب اجمیر کے لوگوں کو امید ہے کہ وزیر اعظم بھی جلد اجمیر آئیں گے اور خواجہ کے دربار پر حاضری دیں گے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: