اجمیر: اجمیر میں ایک شخص کو اتر پردیش کے الہ آباد کی لڑکی سے شادی کرنا بھاری پڑ گیا۔ شادی کے 9 دن بعد دلہن گھر سے لاکھوں مالیت کے زیورات اور ہزاروں کی نقدی لے کر بھاگ گئی۔ بہو کے گھر سے بھاگنے پر سسر کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہیں متاثرہ دولہا اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ متاثریں نے الور گیٹ تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
معلومات کے مطابق پوجا مارگ دھولا بھٹہ کے رہنے والے جتیندر نے الور گیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور بتایا کہ اس کی خالہ منی دیوی کے ذریعے ہنومان پرساد کا تعارف مدار گیٹ کے رہنے والے آشا جین اور نرمل جین سے اس کی شادی کیلئے کرایا گیا تھا۔ دونوں ملزمان کے ذریعہ اس کے والد کو بتایا گیا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی کرائیں گے اور کہا کہ ہم باہر سے لڑکیاں لا کر ان کی شادی کرواتے ہیں اور ان کی شادی کیلئے 2 لاکھ روپے لیتے ہیں۔
بعد ازاں ملزمین آشا جین اور نرمل جین کے ذریعے متاثرہ کے کنبہ کو ان کے گھر پر ارچنا دیوی، نرملا دیوی اور سیتارام کے ساتھ ویریندر سے ملوایا گیا۔ متاثرہ جتیندر نے بتایا کہ گھر میں آنے والے لوگوں کے ذریعہ اسے بتایا گیا کہ وہ لڑکی ارچنا کی شادی کر دے گا اور 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ باپ نے بیٹے کی بہتر زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی کیلئے ہاں کر دی گئی۔
متاثرہ لڑکے نے بتایا کہ گینگ کے تمام لوگوں نے لڑکی کو کنواری بتا کر رقم بٹورنے کی نیت سے اس کو پھنسایا۔ والد اور اہل خانہ کے ذریعے شادی کیلئے ہاں کہنے کے بعد شادی 9 جون 2022 کو پشکر روڈ پر واقع مقام پر انجام دی گئی۔ شادی کے دوران شکایت کنندہ کے رشتہ داروں کے سامنے آشا جین کے ذریعہ دولہے کے والد ہنومان سے 2 لاکھ روپے لئے گئے۔ شادی کے بعد جب دلہن گھر پہنچی تو بہو کو 4 تولہ سونے کا ہار، ایک کلو کانکاتی چاندی، منگل سوتر، آدھا تولہ پاجابے کے ساتھ ساتھ بہت سے زیورات سسر ہنومان کے ذریعے دئے گئے۔
متاثرہ جتیندر نے بتایا کہ ارچنا کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رویہ 8 دن سے اچھا نہیں تھا جب وہ شادی کے بعد گھر آئی تھی۔ 18 جون کی صبح وہ کام سے بازار گیا تھا اور گھر والے بھی بازار گئے تھے۔ ارچنا گھر کے بکسے سے میں رکھے سبھی زیورات اور 55 ہزار روپے چوری کر کے بھاگ گئی۔ جب وہ واپس آیا تو اس نے اسے نہیں دیکھا۔ اس کی تلاش بھی کی گئی، لیکن وہ نہیں ملی ۔
متاثرہ جتیندر نے بتایا کہ سبھی ملزمان نے مل کر اسے اور اس کے خاندان کو دھوکہ دینے کی سازش رچی اور اس کے زیورات اور رقم لوٹ لئے۔ 7 اکتوبر 2022 کو الور گیٹ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اس کی شکایت کی گئی۔ متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ معاملہ کی جانچ اے ایس آئی شنکر لال کھنکھی کو سونپی گئی تھی۔ مگر ملزم سے 20 ہزار رشوت لے کر ملزم کو بچانے کی کوشش کی جارہہی ہے، جس کی وجہ سے آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے۔
وہیں الور گیٹ تھانہ انچارج شیام سنگھ چرن نے اس معاملہ میں بتایا کہ متاثرہ نے شکایت دی ہے۔ شکایت میں الزامات لگائے گئے ہیں، معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔