اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عرس خواجہ غریب نواز: عقیدت مند جم کر باندھ رہے ہیں منت کا دھاگہ، جانئے کیوں

    عرس خواجہ غریب نواز: عقیدت مند جم کر باندھ رہے ہیں منت کا دھاگہ، جانئے کیوں

    عرس خواجہ غریب نواز: عقیدت مند جم کر باندھ رہے ہیں منت کا دھاگہ، جانئے کیوں

    Khwaja Garib Nawaz Urs: زائرین خاص طور پر دھاگے کے ساتھ ساتھ خواجہ کے آستانہ کی صندل بھی لوگ بڑی عقیدت کے ساتھ اپنے گھر لے جاتے ہیں۔ پورے ایک سال کے بعد خادم خواجہ صاحب کی قبر سے یہ صندل اتار کر زائرین میں تقسیم کرتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajasthan | Ajmer
    • Share this:
    اجمیر : خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر لاکھوں لوگ اپنی مراد لے کر آتے ہیں۔  ایسے میں وہ درگاہ پر چادر اور پھول چڑھاتے ہیں اور منت کیلئے دھاگا بھی باندھتے ہیں اور کچھ بیماریوں سے بچنے کیلئے چندن بھی خواجہ کی درگارہ پر لے کر جاتے ہیں۔ عرس میں خاص طور پر دھاگے کے ساتھ ساتھ خواجہ کے آستانہ کی صندل بھی لوگ بڑی عقیدت کے ساتھ اپنے گھر لے جاتے ہیں۔  پورے ایک سال کے بعد خادم خواجہ صاحب کی قبر سے یہ صندل اتار کر زائرین میں تقسیم کرتے ہیں۔

    خواجہ کے آستانہ پر کوئی منت مانگے تو وہ جنتی دروازے پر منت کا دھاگہ باندھتا ہے اور خوشی سے بھرا ہوا خالی تھیلا لے کر واپس آجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی سرخ رنگ کے دھاگے کو جالیوں پر باندھے ہوئے نظر آتا ہے۔

    اجمیر کے اندر کوٹ کےعلاقے میں رہنے والا ایک خاندان کئی نسلوں سے اس دھاگے کو اپنے ہاتھوں سے بناتا ہے۔  یہ لوگ عرس کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، کیونکہ عرس میں اس دھاگے کی کمائی سے ان کے خاندان کا پیٹ پالا جاتا ہے۔  گھر کے اخراجات بھی پورے ہوتے ہیں۔

    یہ خاندان دن رات محنت کر کے یہ دھاگے تیار کرتا ہے۔  پہلے دھاگوں کو نکالا جاتا ہے، پھر ان کو رنگ کر خشک کیا جاتا ہے۔  سوکھنے کے بعد ان دھاگوں کو پھر وزن کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے، پھر کہیں جا کر ان کی اجرت ملتی ہے۔

    آنے والے زائرین جب اجمیر پہنچتے ہیں تو وہ خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر آتے ہیں اور اپنی منت کیلئے درگاہ میں منت کے اس دھاگے کو باندھ کر سجدہ کرتے ہیں۔  جب اللہ تعالیٰ خواجہ غریب نواز کے وسیلہ سے ان کی خواہش پوری کرتے ہیں تو وہ شکر ادا کرتے ہیں اور خواجہ غریب نواز کی  فاتحہ دلا کر تبرک تقسیم کر تے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: