ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ہوٹل میں مساج کے نام پر ہورہا تھا بدکاری کا دھندا، پولیس نے تین لڑکیوں سمیت سات لوگوں کو پکڑا

راجستھان میں الور ضلع کے بہروڑ پولیس تھانے کے تحت اتوار کو جسم فروشی کا دھندے کے اڈے کا انکشاف کرتے ہوئے سات ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لئے گئے سات ملزموں میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

  • Share this:

الور: راجستھان میں الور ضلع کے بہروڑ پولیس تھانے کے تحت اتوار کو جسم فروشی کا دھندے کے اڈے کا انکشاف کرتے ہوئے سات ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لئے گئے سات ملزموں میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ الور ضلع کی بہروڑ پولیس نے نیشنل ہائی وے 8پر واقع ہوٹل ہائی وے سپر کنگ میں دبش دیکر ساتوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہاں مساج سینٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار چلایا جا رہا تھا۔ حراست میں لی گئی لڑکیوں سے پوچھ۔گچھ کر رہی ہے۔

بہروڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اتل ساہو نے بتایا کہ کئی دن سے اطلاع مل رہئ تھی کہ ہائی وے پر گوتی کی طرف جانے والے راستے پر ہوٹل ہائی وے سپر کنگ میں اسپا کی آڑ میں بدکاری کا دھندا چل رہا ہے۔ اس یوٹل میں اسپا بھی کھلا ہے۔ پولیس نے آج پختہ جانکاری کے بعد ہوٹل پر چھاپہ ماری کی جس میں 3 لڑکیوں سمیت 4 لڑکے مشتبہ حالت میں ملے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں لڑکیوں کے پاس فرضی آئی ڈی پائی گئی ہے۔ لڑکیاں آپ کو دہلی ، حیدرآباد اور مغربی بنگال کی بتا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپا اور ہوٹل دونوں کی آڑ میں یہ دھندا چل رہا تھا اور بہروڑ علاقے میں جہاں۔جہاں بھی ایسے ٹھکانے ہیں ان سب پر کارروائی کی جائے گی۔

First published: Nov 26, 2019 11:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading