Shocking: بہنوئی نے سالی کو 100 فٹ گہرے کنویں میں پھینکا، 36 گھنٹوں تک تڑپتی رہی سانپ بچھووں کے درمیان
Alwar news: راجستھان (Rajasthan News) کے الور (Alwar Crime News) میں ایک بہنوئی نے اپنی سالی کے ساتھ خوفناک حرکت کی ۔ قتل کرنے کے ارادہ سے لڑکی کا گلا گھونٹا ۔ جب کامیاب نہیں ہوا تو اس نے لڑکی کو 100 گہرے اندھیرے کنویں میں دھکیل دیا ۔ تقریبا 36 گھنٹوں تک لڑکی سانپ اور بچھووں کے درمیان تڑپتی رہی ۔
Alwar news: راجستھان (Rajasthan News) کے الور (Alwar Crime News) میں ایک بہنوئی نے اپنی سالی کے ساتھ خوفناک حرکت کی ۔ قتل کرنے کے ارادہ سے لڑکی کا گلا گھونٹا ۔ جب کامیاب نہیں ہوا تو اس نے لڑکی کو 100 گہرے اندھیرے کنویں میں دھکیل دیا ۔ تقریبا 36 گھنٹوں تک لڑکی سانپ اور بچھووں کے درمیان تڑپتی رہی ۔
الور : راجستھان (Rajasthan News) کے الور (Alwar Crime News) میں ایک بہنوئی نے اپنی سالی کے ساتھ خوفناک حرکت کی ۔ قتل کرنے کے ارادہ سے لڑکی کا گلا گھونٹا ۔ جب کامیاب نہیں ہوا تو اس نے لڑکی کو 100 گہرے اندھیرے کنویں میں دھکیل دیا ۔ تقریبا 36 گھنٹوں تک لڑکی سانپ اور بچھووں کے درمیان تڑپتی رہی ۔ اس کے بعد ملزم جائے واقعہ سے فرار ہوگیا ۔ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچی ۔ سخت مشقت کے بعد اس کو باہر نکالا گیا ۔ پولیس اس کو الور ضلع اسپتال لے کر پہنچی ، پھر اس کو بہتر علاج کیلئے جے پور ریفر کردیا گیا ۔ ملزم بہنوئی کی اس حرکت کے پیچھے کی وجہ کیا ہے ، فی الحال پولیس نے اس کا کوئی انکشاف نہیں کیا ہے ۔
پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق 19 سال کی متاثرہ دو مارچ کو اپنے گھر سے کالج کیلئے نکلی تھی ۔ لڑکی دیر شام تک واپس نہیں لوٹی تو اہل خانہ پریشان ہوگئے ۔ پھر پولیس کو معاملہ کی جانکاری دی گئی ۔ لڑکی کے لاپتہ ہونے کی شکایت ملتے ہی پولیس سرگرم ہوگئی ۔ علاقہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے گئے تب پولیس کو پتہ چلا کہ آخری مرتبہ لڑکی اپنے بہنوئی کے ساتھ دیکھی گئی تھی ۔ پھر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ شروع کی ۔
سخت پوچھ گچھ میں ملزم ٹوٹ گیا ۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ پہلے لڑکی کا گلا دبایا ، پھر اس کو کنویں میں پھینک کر فرار ہوگیا ۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس جائے واقعہ پر پہنچی تو کنویں کے پاس لڑکی کا جوتا پڑا تھا ۔ پھر ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو لڑکی کے ریسکیو کیلئے بلایا گیا ۔ ٹیم نے تقریبا 100 فٹ گہرے کنویں سے لڑکی کو باہر نکالا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں میں سانپ اور بچھو جیسے زہریلے جانور نظر آرہے تھے ۔ رات کا وقت ہونے کی وجہ سے ریسکیو میں پریشانی آرہی تھی ۔ رسیوں کے سہارے لڑکی کو کنویں سے باہر نکالا گیا ۔
متاثرہ کے والدین مزدوری کرکے گھر چلاتے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے رپورٹ درج نہیں کرائی ہے ۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ پوچھ گچھ میں معاملہ کا انکشاف ہوسکتا ہے ۔ ادھر اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کی حالت مستحکم ہے ۔ اس کا علاج جے پور میں کیا جارہا ہے ۔ ملزم دہلی کا رہنے والا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔