உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان: تقریباً دودہائی کے بعد بی جے پی کا نہیں ہے کوئی مسلم چہرہ، کانگریس کے 7 ممبران اسمبلی

    کانگریس نے راجستھان میں 15 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا، جس میں سے 7 کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ بی جے پی نے صرف ایک امیدواریونس خان کو سچن پائلٹ کے خلاف اتارا تھا، جن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کانگریس نے راجستھان میں 15 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا، جس میں سے 7 کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ بی جے پی نے صرف ایک امیدواریونس خان کو سچن پائلٹ کے خلاف اتارا تھا، جن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کانگریس نے راجستھان میں 15 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا، جس میں سے 7 کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ بی جے پی نے صرف ایک امیدواریونس خان کو سچن پائلٹ کے خلاف اتارا تھا، جن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    • Share this:
      راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے 7 مسلم امیدواروں کو جیت ملی ہے جبکہ بی جے پی کے ایک واحد مسلم امیدواریونس خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہیں بی جے پی نے کانگریس کے قدآورلیڈرسچن پائلٹ کے خلاف میدان میں اتارا تھا، لیکن یہاں سچن پائلٹ کو شاندار جیت ملی۔  تقریباً دو دہائی کے بعد بی جے پی کی ٹیم میں کوئی مسلم چہرہ نہیں ہوگا۔

      کانگریس نے اسمبلی الیکشن میں 195 سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کی فہرست میں 15 مسلم نام شامل کئے تھے۔ ان میں تقریباً نصف 7 امیدواروں کوکامیابی ملی ہے اوروہ ممبراسمبلی بن گئے ہیں۔ کشن پول سے امین کاغذی، آدرش نگرسے رفیق خان، کاماں سے زاہدہ خان، سوائی مادھوپورسے دانش ابرار، پوکرن سے شالے محمد، شیوسے امین خان اورفتح پورسے حکیم علی خان کو جیت ملی ہے۔

      دلچسپ ہے کہ کاغذی، زاہدہ، ابراراحمد، شال محمد اورامین خان نے 2013 کا الیکشن بھی لڑا تھا۔ حالانکہ تب وہ بی جے پی کی لہرمیں بہہ گئے تھے اورجیت نہیں پائے تھے۔ 2013 کے اسمبلی الیکشن میں کانگریس کا کوئی بھی مسلم لیڈرنہیں تھا۔ ریاست کی 200 میں سے 199 سیٹوں پرالیکشن ہوا ہے جبکہ رام گڑھ سیٹ پرالیکشن ملتوی ہوگیا ہے۔

      جہاں تک بی جے پی کا سوال ہے تو اس نے اس بار اپنے 200 امیدواروں میں صرف ایک مسلم چہرہ یونس خان کا شامل کیا۔ ڈیڈوانا سے ممبران اسمبلی اوروسندھرا راجے حکومت میں وزیررہے یونس خان کو پارٹی نے بالکل آخری وقت میں ٹونک سے امیدواربنایا تھا۔ سیٹ پران کا مقابلہ کانگریس کے ریاستی صدرسچن پائلٹ سے ہوا اوروہ مسلم اکثریتی اس سیٹ پر54179 ووٹوں سے ہارگئے۔ اس طرح سے بی جے پی کے 73 نئے ممبران میں ایک بھی مسلم چہرہ نہیں ہے۔

      پارٹی نے 2013 میں چارمسلم چہرے اتارے تھے، جن میں سے یونس خان اورحبیب الرحمن (ناگور) جیتے تھے۔ پارٹی نے اس بارحبیب الرحمن کوموقع نہیں دیا تووہ کانگریس میں شامل ہوگئے اورپارٹی نے انہیں ناگورسے اپنا ٹکٹ دے دیا۔ حبیب الرحمن وہاں دوسرے نمبرپر رہے۔ ان الیکشن میں ایک اورمسلم ممبراسمبلی بی ایس پی کے واجب ہیں۔ واجب علی نے شہرسیٹ پرسماجوادی پارٹی کے امیدوارکو25467 ووٹوں سے شکست دی ہے۔
      First published: