உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان کے لئے بی جے پی کی پہلی فہرست میں 131 امیدواروں کا اعلان، 25 نئے نام شامل

    پارٹی نے 85 موجودہ ممبران اسمبلی کو پھر سے انتخابی میدان میں اتارا ہے جبکہ 25 نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے

    پارٹی نے 85 موجودہ ممبران اسمبلی کو پھر سے انتخابی میدان میں اتارا ہے جبکہ 25 نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے

    پارٹی نے 85 موجودہ ممبران اسمبلی کو پھر سے انتخابی میدان میں اتارا ہے جبکہ 25 نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے

    • Share this:
      بھارتیہ جنتا پارٹی نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے آج اپنے 131 امیدواروں کا اعلان کر دیا جن میں 85 موجودہ ممبران اسمبلی شامل ہیں۔ بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹری جے پی نڈا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
      انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں ریاست کی سبھی 200 سیٹوں کے لئے امیدواروں کے ناموں پر غور و خوض ہوا جس میں سے 131 سیٹوں کے لئے نام طے کردیے گئے ہیں۔ باقی امیدواروں کا اعلان آخری فیصلہ لیکر کیا جائے گا۔ اس کا اختیار کمیٹی نے پارٹی صدر امت شاہ کو دیا ہے۔
      پارٹی نے 85 موجودہ ممبران اسمبلی کو پھر سے انتخابی میدان میں اتارا ہے جبکہ 25 نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے۔ 131 امیدواروں میں 17 درج فہرست ذات، 19 درج فہرست قبائل ہیں اور ان میں 12 خواتین شامل ہیں۔ مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ امت شاہ کی صدارت میں ہوئی جس میں وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔


      bjp-list1bjp-list1 2bjp-list2bjp-list3bjp-list4

      bjp-list5

      یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ
      First published: