உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنسنی خیز! نوکر کے ساتھ یہ کام کرتی تھی بیوی، آڑے آیا شوہر تو رات میں اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، سبھی کے اڑگئے ہوش

    سنسنی خیز ! نوکر کے ساتھ یہ کام کرتی تھی بیوی، آڑے آیا شوہر تو اٹھایا ایسا خوفناک قدم ۔ علامتی تصویر ۔

    سنسنی خیز ! نوکر کے ساتھ یہ کام کرتی تھی بیوی، آڑے آیا شوہر تو اٹھایا ایسا خوفناک قدم ۔ علامتی تصویر ۔

    Rajasthan Crime News: راجستھان کے باراں میں ناجائز تعلقات کی وجہ سے بیوی نے عاشق نوکر اور ایک دیگر کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

    • Share this:
      راجستھان کے باراں میں ناجائز تعلقات کی وجہ سے بیوی نے عاشق نوکر اور ایک دیگر کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ معاملہ میں اہل خانہ کے شک کی بنیاد پر تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ باراں ضلع کے چھیپابڑود تحصیل کے اکاکھیڑی گاوں کے رہنے والے 46 سالہ ٹیچر پریم نارائن کا گھر کے اندر دھاردار اسلحہ سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔ بطور ٹیچر مقتول کی پوسٹنگ مدھیہ پردیش کے فتح گڑھ میں تھی ، جو چھٹیوں پر اپنے گاوں آئے ہوئے تھے ۔ اہل خانہ کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے مقتول کی بیوی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ، معاملہ انتہائی سنسنی خیز نکلا ۔

      پولیس جانچ میں سامنے آیا کہ مقتول پریم نارائن اور اس کی بیوی کے آپسی تعلقات اچھے نہیں تھے ۔ مقتول پریم نارائن نے گھریلو کام کیلئے پرولیا کے رہنے والے جتیندر کو 65 ہزار روپے سالانہ تنخواہ پر رکھا ہوا تھا ، جو گزشتہ دو سال سے مقتول کے گھر پر کام کررہا تھا ۔ مقتول کی غیرحاضری میں جتیندر کے مقتول کی بیوی سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے ۔

      مقتول کی بیوی اور جتیندر کے ناجائز تعلقات کے درمیان مقتول پریم نارائن رکاوٹ بن رہا تھا ، اس لئے دونوں نے پریم نارائن کو راستے سے ہٹانے کی سازش رچی ، جس میں انہوں نے رتن پورہ کے رہنے والے ہنس راج بھیل کو قتل میں تعاون کیلئے بیس ہزار روپے میں راضی کرلیا ۔

      گزشتہ جمعرات کی نصف شب میں جتیندر اور ہنس راج ہتھیار لے کر مقتول پریم نارائن کے گھر کے پیچھے آئے ۔ مقتول کی بیوی نے مکان کی پہلی منزل پر بنے کمرے کی پیچھے والی کھڑکی سے رسی نیچے پھینک کر جتیندر اور ہنس راج کو مکان میں داخل کرایا ۔ تینوں نے مکان کے برآمدے میں سورہے پریم نارائن کے چہرے و گردن پر تلوار اور کلہاڑی سے تابڑتوڑ وار کرکے اس کا قتل کردیا ۔

      قتل کے بعد دونوں ملزمین جتیندر و ہنس راج اسی رسی کی مدد سے فرار ہوگئے اور مقتول کی بیوی گھر پر ہی موجود رہی ، تاکہ کسی کو شک نہ ہو ۔ مقتول کے بچوں اور اہل خانہ کے ذریعہ مقتول کی بیوی پر ہی شک ظاہر کیا گیا ، جس کی بنیاد پر پولیس نے بیوی سے سختی سے پوچھ گچھ ، جس میں پورے واقعہ کا انکشاف ہوا ۔ پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے فرار دیگر ملزمین کا سائبر سیل کے ذریعہ پتہ لگایا اور کچھ گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: