ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پانچ لڑکوں نے لڑکی کا کیا ریپ، ایف آئی آر میں 14 سالہ متاثرہ کے حاملہ ہونے کی بات

راجستھان کے باراں ضلع کے اٹرو میں ایک 14 سالہ دلت لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا تقریبا 40 دن پرانا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ نابالغ دلت لڑکی کے ساتھ 5 لوگوں نے الگ۔الگ دن ریپ کیا۔

  • Share this:
پانچ لڑکوں نے لڑکی کا کیا ریپ، ایف آئی آر میں 14 سالہ متاثرہ کے حاملہ ہونے کی بات
علامتی تصویر۔

راجستھان کے باراں ضلع کے اٹرو میں ایک 14 سالہ دلت لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا تقریبا 40 دن پرانا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ نابالغ دلت لڑکی کے ساتھ 5 لوگوں نے الگ۔الگ دن ریپ کیا۔

معاملہ تب اجاگر ہوا جب متاثرہ کی ماں نے بدھ کو تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔  ریپ کے ملزم پانچوں لوگوں کی عمر کو لیکر شک ظاہر کیا جارہا ہے ان میں سے زیادہ تر نابالغ بتائے جارہے ہی۔ ادھر، باراں پولیس نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ نابالغ متاثرہ کو لیکر پولیس جمعرات کو میڈیکل معائنہ کروانے بات کہہ رہی ہے۔

ملک میں خواتین اور معصوموں کی آبروریزی کی واردات رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب بیحد ہی شرمناک دل دہلا دینے والی خبر مہاراشٹر سے آئی ہے۔ ممبئی کے کرلا علاقے میں ایک 6 سال کی معصوم کا شخص نے ریپ کیا جس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی پہچان کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ معصوم اسپتال میں داخل ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اس سے پہلے راجستھان کے ٹونک ضلع میں دو دن پہلے ایک 6 سال کی معصوم  کے ریپ کے بعد اس کا گلا گھوٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ معصوم کی لاش اتوار کو ببول کی گھنی جھاڑیوں میں پڑی ملی ۔

رانچی میں ایک لا کی طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے بعد حیدرآباد میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ درندگی اور قتل کو لیکر ملک بھر میں غصہ عروج پر تھا کہ اسی درمیان بکسر میں بھی ایک لڑکی کے ریپ اور قتل کی واردات سامنے آئی۔ لڑکی کا ریپ کرنے کے بعد اسے گولی ماری گئی اور اس کے بعد اسے جلا دیا گیا۔ اب مہاراشٹر میں ایک 6 سال کی معصوم کے ساتھ درندگی کی گئی ہے۔

First published: Dec 05, 2019 01:39 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres