உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دلہن کے گھر سے محض 8کلو میٹر پہلے باراتیوں کی بلیرو ٹرک سے ٹکرائی، 8کی موت، بچھ گیا صف ماتم

    Big road accident in Barmer:  حادثے میں بولیرو سواروں کے 8 باراتیوں کی دردناک موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔

    Big road accident in Barmer: حادثے میں بولیرو سواروں کے 8 باراتیوں کی دردناک موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔

    Big road accident in Barmer: حادثے میں بولیرو سواروں کے 8 باراتیوں کی دردناک موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔

    • Share this:
      بھارت پاکستان سرحد پر واقع ضلع باڑمیر پر ایک بار پھر تیز رفتار (Havoc of high speed) کا قہر دیکھنے کو ملا ہے۔ ۔ یہاں پیر کی آدھی رات کو تیز رفتار ٹرک اور باراتیوں کو لے جانے والی بولیرو کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ حادثے میں بولیرو سواروں کے 8 باراتیوں کی دردناک موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 6 کی لاشیں گڈاملانی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے مردہ خانے میں جبکہ 2 لاشیں سانچور اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہیں۔ لاشوں کو آج پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

      پولس کے مطابق پیر کی رات جالور سے ایک بارات گڈاملانی تھانہ علاقہ کے کادھی کی دھانی کی طرف آرہا تھا۔ بولیرو میں کل 9 افراد سوار تھے۔ اسی دوران دوپہر ایک بجے کے قریب میگا ہائی وے پر بولیرو ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے بولیرو میں سوار شادی کی باراتیوں میں سے 6 موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ گڈملانی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔ وہیں علاج کے دوران مزید 2 باراتیوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ ایک خاتون اب بھی موت سے جنگ لڑ رہی ہے۔ حادثے میں بولیرو بری طرح تباہ ہوگئی اور ٹرک بھی سڑک کے کنارے پلٹ گیا۔

      Defence Acquisition: وزارت دفاع نے 76,390کروڑروپے کے فوجی سازوسامان کی خریداری کودی منظوری






      حادثہ دلہن کے گھر کے قریب پیش آیا۔۔

      ٹرک سے اس خوفناک ٹکر کے بعد بولیرو کے پتکھچے اڑ گئے۔ بارات  میں شامل لوگ کادھی  کی دھانی سے صرف 8 کلومیٹر دور تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ تمام مرنے والے جلور کے سانچور علاقے کے سیڈیا کے رہنے والے تھے۔ یہ سب ایک ہی خاندان سے ہیں۔ حادثے کی خبر ملتے ہی دولہا اور دلہن دونوں کے گھر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔




      Published by:Sana Naeem
      First published: