ہندوستان کی سرحد میں داخل ہوا پاکستانی لڑکا ، بی ایس ایف نے پہلے کھانا کھلایا اور پھر...
Rajasthan News: ہندوستان کے سرحدی علاقہ باڑمیر میں سرحد پار کرکے غلطی سے آئے ایک معصوم بچے کو بی ایس ایف نے واپس پاکستان کو لوٹا دیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 03, 2021 08:03 AM IST

ہندوستان کی سرحد میں داخل ہوا پاکستانی لڑکا ، بی ایس ایف نے پہلے کھانا کھلا اور پھر...
باڑمیر : ہندوستان کے سرحدی علاقہ باڑمیر میں سرحد پار کرکے غلطی سے آئے ایک معصوم لڑکے کو بارڈر سیکورٹی فورسیز ( بی ایس ایف ) نے واپس پاکستان کو لوٹا دیا ہے ۔ خبر اس لئے خاص ہے کیونکہ اسی باڑمیر کا ایک نوجوان گزشتہ کئی مہینوں سے پاکستان کی جیل میں بند ہے ، لیکن ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورسیز نے معصوم کو نہ صرف سرحد پار کرتے ہی کھانا کھلایا بلکہ اس کے بعد فلیگ میٹنگ کرکے پاک رینجرس کو بلایا اور پھر اس معصوم بچے کو پاکستان کو سونپ دیا ۔ پاکستان کو سونپتے وقت تک بچے کی صحت بھی بہتر تھی ۔
حالانکہ ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اسی ہندوستان کے باڑمیر ضلع کے سجن کا پار کا رہنے و الا گیمرا رام چھ ماہ سے پاکستان کی جیل میں بند ہے ، لیکن اس کو واپس لوٹانے کو لے کر پاکستان کچھ بھی نہیں کر رہا ہے ۔ جانکاری کے مطابق پاکستان کا کریم گزشتہ جمعہ کی شام پانچ بجے ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگیا تھا۔ غلطی سے ہندوستانی سرحد میں آئے کریم کو بی ایس ایف کے جوانوں نے انسانیت کی بنیاد پر کھانا کھلایا اور پھر پاک رینجرس کے ساتھ فلیگ میٹنگ کرکے اس کو خود کے وطن پاکستان کو سونپ دیا ۔ غور طلب ہے کہ جمعہ کی شام تقریبا پانچ بجے ایک آٹھ سالہ پاکستانی لڑکا کریم ولد دمن خان باشندہ ناگر پارکر ، ضلع تھارپارکر غلطی سے سرحد پار کرکے ہندوستان میں داخل ہوگیا تھا ۔
پوچھ گچھ میں خود کو پاکستانی بتایا
یہاں سرحد پر تعینات جوانوں نے رو رہے بچہ کو کھانا کھلایا اور پھر پوچھ گچھ کرنے اس نے خود کو پاکستانی بتایا ، جس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے جوانوں کے درمیان شام سات بجے فلیگ میٹنگ ہوئی ، جس میں بچہ کو واپس پاکستان کے سپرد کردیا گیا ۔
پاکستان رینجرس نے بی ایس ایف افسران کو گیمرا رام کے ان کے قبضہ میں ہونے کی جانکاری اس وقت دی ، جب سرحد پار کرکے پاکستان کی طرف سے 84 بکریاں اور 8 بھیڑیں بارمیڑ میں آگئیں ۔ سرحد پار کرکے ان کے باڑمیر میں آنے پر بی ایس ایف اہلکاروں اور پاک رینجرس کے درمیان بات چیت ہوئی ۔ اس دوران پاک رینجرس نے بتایا کہ گیمرا رام نام کا ایک نوجوان سرحد پار کرکے ان کے یہاں پہنچ گیا تھا اور اب وہ جیل میں بند ہے ۔ اسی بات چیت کے بعد بی ایس ایف نے پاکستان سے آئی بکریوں اور بھیڑ کو وہاں کے رینجرس کو سونپ دیا ۔