உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking : بہو کو لینے مائیکے گئی ساس، پھر ہوگیا جھگڑا، سسرال والوں نے پرائیویٹ پارٹ میں ڈال دی مرچی

    Shocking : بہو کو لینے مائیکے گئی ساس، پھر ہوگیا جھگڑا، سسرال والوں نے پرائیویٹ پارٹ میں ڈال دی مرچی

    Shocking : بہو کو لینے مائیکے گئی ساس، پھر ہوگیا جھگڑا، سسرال والوں نے پرائیویٹ پارٹ میں ڈال دی مرچی

    Barmer News : راجستھان (Rajasthan News) کے باڑمیر سے ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ سندھری تھانہ علاقہ کے کمٹھائی کی ایک خاتون اپنی بہو کو لینے کیلئے اس کے مائیکے گئی تھی ۔ اس دوران ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ۔ اتنا ہی نہیں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے پرائیویٹ پارٹ میں مرچی (Chilly in Woman’s Private Part) ڈالی گئی ۔

    • Share this:
      باڑمیر : راجستھان (Rajasthan News)  کے باڑمیر (Barmer News) سے ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ سندھری تھانہ علاقہ کے کمٹھائی کی ایک خاتون اپنی بہو کو لینے کیلئے اس کے مائیکے گئی تھی ۔ اس دوران ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ۔ اتنا ہی نہیں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے پرائیویٹ پارٹ میں مرچی (Chilly in Woman’s Private Part) ڈالی گئی ۔ اب اس پورے واقعہ کا ایک ویڈیو (Barmer Viral Video)  سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے اس معاملہ میں کارروائی کا حکم دیا ہے ۔ دو خواتین کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کروایا ہے ۔

      پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اپنے بیٹے کی بیوی کو لینے کیلئے اس کے مائیکے سندھری کمٹھائی گئی تھی ۔ اس دوران بیٹے کے سسرال کی کچھ خواتین سے ان کا جھگڑا ہوگیا ۔ پھر سسرال کی دو خواتین نے متاثرہ سے مار پیٹ کی ۔ پھر اس کے پرائیویٹ پارٹ میں مرچی ڈال دی ۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ کا کسی نے ویڈیو بنالیا اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ اسی طرح ویڈیو پولیس تک پہنچ گیا ۔ اب اس معاملہ میں پولیس نے دو خواتین کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ویڈیو ایک ہفتہ پرانا ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

      وائرل ہورہے ویڈیو میں دو خواتین متاثرہ خاتون کو پکڑی دکھائی دے رہیں ۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ دو خواتین نے زبرستی اس کے پرائیویٹ پارٹ میں مرچی جیسی کوئی چیز ڈال دی ۔ خاتون نے خود کو بچانے کی کافی کوشش کی ، لیکن دو خواتین نے پکڑا اور متاثرہ کے ساتھ غلط سلوک کیا ۔

      پولیس کا کہنا ہے کہ دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ فی الحال خواتین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ متاثرہ خاتون کا پولیس نے میڈیکل بھی کروایا ہے ۔ ویڈیو بنانے والے کی تلاش پولیس کررہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: