ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پولیس نے روکا تو سڑک پر ہی کپڑے اتار کر ہنگامہ کرنے لگا شخص ، وجہ جان کر رہ حائیں گے حیران ، ویڈیو وائرل

ٹریفک پولیس کی انچارج انسپکٹر پشپا کاسوٹیا نے کہا کہ ہنگامہ کرنے والے میوارام کماوت کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی غلطی مانی ہے ۔ ہم نے انہیں سمجھا بجھاکر خاموش کیا ۔ ہم نے کوئی معاملہ درج نہیں کرتے ہوئے صرف ہیلمیٹ نہیں پہننے کا جرمانہ وصول کرکے جوڑے کو چھوڑ دیا ۔

  • Share this:
پولیس نے روکا تو سڑک پر ہی کپڑے اتار کر ہنگامہ کرنے لگا شخص ، وجہ جان کر رہ حائیں گے حیران ، ویڈیو وائرل
پولیس نے روکا تو سڑک پر ہی کپڑے اتار کر ہنگامہ کرنے لگا شخص ، وجہ جان کر رہ حائیں گے حیران ، ویڈیو وائرل

ٹیکسٹائل سٹی کے نام سے مشہور راجستھان کے بھیل واڑہ میں ہیلمیٹ کے بغیر بائیک سوار نوجوان نے ٹریفک پولیس کے ذریعہ روکے جانے پر ہائی وولٹیج ڈراما کیا ۔ ٹریفک پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب نوجوان نے چالان کاٹے جانے پر اچانک اپنے کپڑے اتار کر ہنگامہ کرنا شروع کردیا ۔ دراصل بھیل واڑہ کی پھل اور سبزی منڈی میں پھلوں کا کاروبار کرنے والا میوارام کماوت اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ بائیک پر اجمیر تراہے سے گزر رہا تھا ۔ اس دوران وہاں تعینات پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے میوارام کو ہیلمیٹ کے بغیر بائیک چلاتے دیکھا تو انہیں روکا اور چالان کاٹ دیا ۔


پھر کیا تھا میوارام نے طیش میں آکر اپنی پہنی ہوئی قمیض ، پینٹ ، بنیان اتار دی اور سڑک پر ہنگامہ شروع کردیا ۔ میوارام کہنے لگا کہ میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے ، میں بھی آپ لوگوں کے ساتھ تعاون کرتا ہوں ، کئی پولیس والے میرے پاس آتے ہیں ، میں ان کے گھر تک پھل پہنچاتا ہوں ۔


جس وقت سڑک پر یہ ہائی وولٹیج ڈراما چل رہا تھا وہاں سے گزرنے والے کسی شخص نے اپنے موبائل فون میں اس کا ایک ویڈیو بنالیا ۔ بائیک سوار کے سڑک پر کپڑے اتار کر ہنگامہ کرنے کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔


وہیں ٹریفک پولیس کی انچارج انسپکٹر پشپا کاسوٹیا نے کہا کہ ہنگامہ کرنے والے میوارام کماوت کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی غلطی مانی ہے ۔ ہم نے انہیں سمجھا بجھاکر خاموش کیا ۔ ہم نے کوئی معاملہ درج نہیں کرتے ہوئے صرف ہیلمیٹ نہیں پہننے کا جرمانہ وصول کرکے جوڑے کو چھوڑ دیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 19, 2020 09:37 PM IST