உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سیکورٹی ایجنسیوں کے ہاتھ پیر پھولے

    باڑمیر : وزیر اعلی وسندھرا راجے کو بم سے اڑا نے سے متعلق دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد سے باڑمیر انتظامیہ چوکس ہوگئی ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      باڑمیر : وزیر اعلی وسندھرا راجے کو بم سے اڑا نے سے متعلق دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد سے باڑمیر انتظامیہ چوکس ہوگئی ہے۔

      اطلاعات کے مطابق منگل کو شہر کے ایک نجی نیوز چینل کے دفتر میں آئے اس خط میں صاف طور وزیر اعلی کو بم سے اڑانے کی بات لکھی گئی ہے۔ خط ملتے ہی ضلع انتظامیہ نے پورے ضلع میں هائی لرٹ جاری کر دیا ہے۔

      خط میں واضح طور پر لکھا ہے کہ وزیر اعلی کو باڑ میر میں سرکٹ ہاؤس میں اڑا دیا جائے گا۔ خط کے اوپر ڈاک محکمہ کی مہر بھی لگی ہے۔ یہ مہر 19 اکتوبر 2015 کی ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعلی وسندھرا راجے 22 اکتوبر کو باڑ میر ضلع سے اپنے تین روزہ دورے کا آغاز کرنے والي ہیں۔ ایسے میں دو دن پہلے اسخط نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں اور انتظامیہ میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔

      پولیس سپرنٹنڈنٹ دیش مکھ نے خط کی تصدیق کی ہے۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے خط کی سچائی اور سیکورٹی سسٹم کو چوکس بنانے کیلئے مختلف ٹیمیں پورے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہیں۔

      غور طلب ہے گزشتہ دنوں باڑمیر میں بم دھماکہ کو لے کر وہاٹس ایپ پر بھی دھمکی ملی تھی ، لیکن پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں اس بات کا پتہ لگانے میں ناکام رہیں کہ آخر وہ میسج کس شخص نے اور کہاں سے بھیجا تھا۔

      First published: