ہوم » نیوز » عالمی منظر

اس41 سالہ خاتون نے بیٹے کی چاہت میں 12 بچوں کو دیا جنم، شوہر کرتا ہے یہ کام

گڈی نے بتایا کہ اس کی 3 بیٹیاں پرائیویٹ اسکول میں اور باقی سرکاری اسکول میں پڑھتی ہیں۔ دو چھوٹی بیٹیاں ابھی گھر میں رہتی ہیں۔

  • Share this:
اس41 سالہ خاتون نے بیٹے کی چاہت میں 12 بچوں کو دیا جنم، شوہر کرتا ہے یہ کام
گڈی نے بتایا کہ اس کی 3 بیٹیاں پرائیویٹ اسکول میں اور باقی سرکاری اسکول میں پڑھتی ہیں۔ دو چھوٹی بیٹیاں ابھی گھر میں رہتی ہیں۔

راجستھان۔ چورو ضلع کی تارا نگر تحصیل کے جھاڑسر گاؤں کی 41 سالہ گڈی نے محض بیٹے کی چاہت میں 12 بچوں کو جنم دیا۔ 20 نومبر کو گڈی کو چورو کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس نے اب بیٹے کو جنم دیا ہے۔ حالانکہ گڈی اپنی 11 بیٹیوں کے ساتھ خوش ہیں اور اب بیٹا پیدا ہونے کے بعد ان کی خوشی کے ٹھکانے نہیں ہیں۔  وہ کافی خوش ہیں۔ اس نے بتایا کہ گاؤں کے لوگ بیٹا نہیں ہونے پر طعنے دیا کرتے تھے اور اس کا شوہر بھی خاندان بڑھانے کیلئے بیٹا چاہتا تھا۔


سب سے بڑی بیٹی 22 سال کی ہے۔


گڈی کا شوہر کرشنا کمار گاؤں کے ہی بھٹے پر چائے کی دکان چلاتا ہے۔ اس جوڑے کی بڑی بیٹی 22 سال کی ہے۔ گڈی کی تین بیٹیوں کی شادی بھی ہوچکی ہے جن میں ایک کی شادی دھیرواس اور دو کی شادی ناپاسر میں ہوئی ہے۔ گڈی کا نوزائیدہ بیٹا اپنی پیدائش کےساتھ ہی ماما بھی بن گیا ہے کیونکہ اس کی بڑی بہن کو بھی بیٹی ہوچکی ہے۔


تین بیٹیاں پرائیویٹ اسکول میں پڑھتی ہیں باقی جاتی ہیں سرکاری اسکول

گڈی نے بتایا کہ اس کی 3 بیٹیاں پرائیویٹ اسکول میں اور باقی سرکاری اسکول میں پڑھتی ہیں۔ دو چھوٹی بیٹیاں ابھی گھر میں رہتی ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ حکومت نے آبادی پر قابو پانے کے لئے کتنی اسکیمیں شروع کی ہیں، جب تک ہمارے معاشرے میں بیٹے پیدا کرنے کی خواہش موجود ہے۔ آبادی پر قابو پانے کے لئے جو منصوبے بنائے گئے ہیں وہ بے معنی ثابت ہوں گے۔

 
First published: Nov 23, 2019 11:13 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading