ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بچہ پیدا نہیں ہونے پر سازش رچ کر شوہر نے بھائی کے حوالے کردی بیوی ، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

الزام ہے کہ بچہ پیدا کرنے کے نام پر دیور نے بھابھی کے ساتھ کئی مرتبہ زبردستی جسمانی تعلقات بنائے ۔ متاثرہ کی رپورٹ پر بھالیری تھانہ میں ملزم دیور ، شوہر اور سسر سمیت پانچ لوگوں کے خلاف نامزد معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
بچہ پیدا نہیں ہونے پر سازش رچ کر شوہر نے بھائی کے حوالے کردی بیوی ، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر اڑجائیں گے ہوش
علامتی تصویر

راجستھان کے چورو ضلع کے بھالیری تھانہ علاقہ کے ایک گاوں میں رشتوں کو تار تار کردینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں شوہر نے ہی سازش رچ کر اپنی بیوی کی زندگی کو جہنم بنادیا ۔ شادی کے نو سال کے بعد بھی بچہ پیدا نہیں ہوا ، تو شوہر نے سازش رچ کر اپنی بیوی کو اپنی پھوپھی کے بیٹے کے حوالے کردیا ، جس کے بعد ملزم دیور نے بھابھی کی آبروریزی کر ڈالی ۔


الزام ہے کہ بچہ پیدا کرنے کے نام پر دیور نے بھابھی کے ساتھ کئی مرتبہ زبردستی جسمانی تعلقات بنائے ۔ متاثرہ کی رپورٹ پر بھالیری تھانہ میں ملزم دیور ، شوہر اور سسر سمیت پانچ لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی سنگین دفعات کے تحت نامزد معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ بھالیری پولیس نے متاثرہ کا چورو کے راجکیہ بھارتیہ اسپتال میں میڈیکل کروایا ہے ۔


متاثرہ کے مطابق ان کی شادی سال 2011 میں بھادرا علاقہ کے ایک گاوں میں ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد جب بچہ پیدا نہیں ہوا ، تو اس کو جہیز کے نام پر پریشان کیا جانے لگا ۔ اس سے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا ، جو اس نے اپنے والد سے لا کر دیدیا ، لیکن اس کے بعد مطالبات دن بہ دن بڑھتے ہی چلے گئے ۔


خاندانی نسب نہیں بڑھا سکنے کے طعنہ کے ساتھ ساتھ جہیز کے بہانے خاتون کے ساتھ مار پیٹ کرکے اس کا استحصال کیا جانے لگا اور بچہ پیدا کرنے کی دوا کے نام پر اس کو بے ہوشی کی دوا دی جانے لگی ۔ آخر کار سازش رچ کر اس کا شوہر اس کو لدھیانہ لے گیا ، جہاں اس کے پھوپھی زاد بھائی نے نشیلی دوا کھلا کر اس کی آبروریزی کی ۔ خاتون کے ساتھ استحصال کا یہ سلسلہ نہیں رکا ۔ سسرال کے لوگوں نے متاثرہ کے دامن پر الزامات لگاکر اس کو گھر سے نکال دیا ۔ بہر حال بھالیری تھانہ پولیس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔
First published: Jun 19, 2020 08:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading