ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ کے بعد اب راجستھان میں کسانوں کا قرض معاف، تیسری ریاست میں بھی کانگریس نے اپنا وعدہ پورا کردیا

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست کے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ بننے کے تیسرے دن ہی کسانوں کے قرض معاف کرنے والی فائل پردستخط کردیا۔ 

  • Share this:
مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ کے بعد اب راجستھان میں کسانوں کا قرض معاف، تیسری ریاست میں بھی کانگریس نے اپنا وعدہ پورا کردیا
کانگریس صدرراہل گاندھی کے ہمراہ اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ: فائل فوٹو

مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ کے بعد کانگریس نے راجستھان میں بھی اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بدھ کوریاست کے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ بننے کے تیسرے دن اشوک گہلوت نے کسانوں کا قرض معافی کی فائل پردستخط کردیئے۔


وزیراعلیٰ نے کہا  "کوآپریٹیو بینکوں سے لیا گیا کسانوں کا پورا مختصرمدتی قرض معاف ہوگا۔ وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد کامرشیل بینکوں سے لیا گیا دولاکھ روپئے تک کا کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا۔ اس سے ریاستی حکومت پر تقریباً 18 ہزارکروڑ روپئے کا اضافی بوجھ آئے گا۔


اشوک گہلوت نے اطلاع دیتے ہوئے کہا "کانگریس صدرراہل گاندھی نے وعدہ کیا تھا، جسے 10 دن کے اندرپورا کرنا تھا۔ اس حکم کے تحت کوآپریٹیوبینکوں کے کسانوں کا قرض معاف ہوگا۔ جبکہ جوکسان کامرشیل بینک (تجارتی بینک) کا لون نہیں ادا کرپائے اورڈیفالٹرہیں، ان کا دولاکھ روپئے تک کا قرض معاف ہوگا۔


وزیراعلیٰ نےکہا کہ "وسندھرا راجے نے 2000 کروڑتک کا قرض معاف کیا تھا جبکہ 8000 کروڑکا قرض چھوڑ دیا۔ اس قرض معافی سے حکومت پر18000 کروڑکا اثرپڑے گا۔ اعلان کے تحت 30 نومبر2018 تک کے قرض معاف کئے جائیں گے۔

نائب وزیراعلیٰ نے کیا ٹوئٹ  





قرض معافی کے بعد راجستھان کے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ نے ٹوئٹ کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا "کانگریس صدرراہل گاندھی کے ذریعہ کئے گئے وعدوں کے مطابق ہماری حکومت نے کسانوں کےقرض معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے- کانگریس جو کہتی ہے، وہ کرتی ہے"۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ اورچھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اپنی اپنی ریاستوں میں کسانوں کا قرض معاف کردیا تھا۔ ان دونوں وزرائے اعلیٰ نےعہدے کا حلف لینے کے کچھ گھنٹے کےاندرہی کسانوں کو یہ بڑی راحت دی تھی۔ اس کے بعد گجرات اورآسام میں بی جے پی کی قیادت والی حکومتوں نے بھی عوام کو راحت دی ہے۔ ایک طرف گجرات میں کسانوں کے بجلی کے بل کو معاف کردیا گیا وہیں آسام میں بھی کسانوں کی قرض معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے بی جے پی کے دو وزرائے اعلیٰ کو نیند سے بیدار کردیا ہے، لیکن ابھی وزیراعظم نریندرمودی نہیں بیدارہوئے ہیں۔
First published: Dec 19, 2018 10:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading