جے پور: پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں کانگریس کو تین ریاستوں میں حکومت سازی کا موقع ملا ہے۔ راجستھان میں پانچ سال کے انتظارکے بعد کانگریس کی واپسی ہوئی ہے اورکانگریس اکثریت تک پہنچ گئی ہے، لیکن ابھی یہاں مسئلہ وزیراعلیٰ عہدے کو لے کرہے۔ یہاں پرپارٹی کارکنان کے ساتھ ممبران اسمبلی بھی اشوک گہلوت اورسچن پائلٹ میں منقسم نظرآرہے ہیں۔
یہاں ہونے والی پارٹی ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں بھی زیراعلیٰ عہدے کا نام فائنل نہیں ہوسکا۔ کیونکہ ممبران اسمبلی دو گروپ میں تقسیم ہوگئے۔ ایک گروپ اشوک گہلوت کووزیراعلیٰ دیکھنا چاہتا ہے تو دوسرا گروپ نوجوان لیڈرسچن پائلٹ کو وزیراعلیٰ بنانے کی وکالت کرتا ہوا نظرآرہا ہے۔ میٹنگ میں فیصلہ نہ ہوپانے کے بعد پارٹی کے نومنتخب ممبران اسمبلی نے فیصلہ کانگریس صدرراہل گاندھی پر چھوڑ دیا ہے۔
کے سی وینو گوپال رائے ابھی تک 80 ممبران اسمبلی کی رائے لے چکے ہیں اورانہوں نے ان کے فیصلے سے راہل گاندھی کو واقف کرادیا ہے۔ اس لئے اب فیصلہ راہل گاندھی لیں گے۔ ممبران اسمبلی کی دوسری میٹنگ شام کو ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد کانگریس اعلیٰ کمان وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گا۔ شام 7 بجے راجستھان کانگریس کے سینئرلیڈراشوک گہلوت اورسچن پائلٹ کے علاوہ کے سی وینوگوپال اوراویناش پانڈے آج گورنرسے ملاقات کریں گے اورپھرکانگریس حکومت سازی کی جانب قدم بڑھائے گی۔
راجستھان کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ اب کانگریس اعلیٰ کمان کرے گا۔ واضح رہے کہ راجستھان اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 100 سیٹوں کی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ یہاں بی جے پی کو73 سیٹوں پراکتفا کرنا پڑا جبکہ 26 سیٹیں دیگرکے کھاتے میں گئی ہیں۔ اس طرح سے راجستھان کے عوام نے کانگریس کو اکثریت دی ہے، اس لئے کانگریس کی حکومت جلد ہی حلف لے گی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔