ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Rajasthan Crisis : سچن پائلٹ کو ایس او جی کے خط سے گرمائی کانگریس کی اندرونی سیاست ، بحران میں گہلوت سرکار !

سچن پائلٹ کی وجہ سے کانگریس کی اندرونی سیاست گرما گئی ہے ۔ ایس او جی کی ایف آئی آر اور پوچھ گچھ کے خط کے بعد نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کی ناراضگی مزید بڑھ گئی ہے ۔

  • Share this:
Rajasthan Crisis : سچن پائلٹ کو ایس او جی کے خط سے گرمائی کانگریس کی اندرونی سیاست ، بحران میں گہلوت سرکار !
سچن پائلٹ کی وجہ سے کانگریس کی اندرونی سیاست گرما گئی ہے ۔ ایس او جی کی ایف آئی آر اور پوچھ گچھ کے خط کے بعد نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کی ناراضگی مزید بڑھ گئی ہے ۔

راجستھان میں جاری سیاسی اتھل پتھل میں شدت آتی جارہی ہے ۔ راجیہ سبھا انتخابات میں ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت سے شروع ہوا سیاسی معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے ۔ ریاست کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ اور ان کے حامی ممبران اسمبلی کے دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات کرنے کی خبروں کے بعد جے پور میں ہچلچل تیز ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت میں وزیر اور کانگریس کے کئی ممبران اسمبلی وزیر اعلی اشوک گہلوت سے ملنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچنے شروع ہوگئے ہیں ۔ سچن پائلٹ کی مبینہ ناراضگی اور حکومت پر ممکنہ خطرے کو دیکھ کر سی ایم ہاوس میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔


اسی درمیان تازہ خبر ہے کہ پائلٹ کی وجہ سے کانگریس کی اندرونی سیاست گرما گئی ہے ۔ ایس او جی کی ایف آئی آر اور پوچھ گچھ کے خط کے بعد نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کی ناراضگی مزید بڑھ گئی ہے ۔ حالانکہ ایس او جی نے وزیر اعلی کو بھی ایسا ہی خط لکھا ہے ، لیکن اب پائلٹ ہائی کمان سے مل کر اپنا موقف رکھنا چاہتے ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کو ایس او جی نے پوچھ گچھ کیلئے دفعہ 160 کے تحت نوٹس بھیجا ہے ۔ اس میں ایس او جی نے حکومت گرانے کی سازش کے معاملہ میں پوچھ گچھ کرنے کی بات کہی ہے ۔




سچن پائلٹ کے رابطے میں 20 ممبران اسمبلی

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریبا 20 ممبران اسمبلی سچن پائلٹ گروپ کے رابطے میں ہیں ، جس میں ۱۶ ممبران اسمبلی دہلی این سی آر میں الگ الگ مقامات پر قیام پذیر ہیں ۔ بتادیں کہ سچن پائلٹ دیر رات دہلی سے جے پور کیلئے نکلے تھے ، لیکن وہ راجستھان نہیں پہنچے ہیں ، جس کے بعد نہ ہی پارٹی اور نہ ہی میڈیا ، کسی کو بھی سچن پائلٹ کے مقام کا علم نہیں ہے ۔ کانگریس راجستھان کے انچارج اویناش پانڈے کے مطابق ابھی کسی ناراض ممبر اسمبلی نے مجھ سے یا ہائی کمان سے ملاقات کیلئے وقت نہیں مانگا ہے ۔ اگر کسی ممبر اسمبلی یا لیڈر کی کوئی شکایت ہے ، تو وہ مجھ سے یا ہائی کمان سے مل کر اپنی بات رکھ سکتے ہیں ۔

وزیر اعلی گہلوت سے ملنے پہنچے ممبران اسمبلی اور وزرا

تازہ جانکاری کے مطابق وزیر اعلی گہلوت سے ملنے کیلئے چیف وہپ مہیش جوشی ، ڈپٹی وہپ مہندر چودھری ، ریوینیو کے وزیر ہریش چودھری اور وزیر ٹیکا رام جولی وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں ۔ علاوہ ازیں وزیر بھنور سنگھ بھاٹی بھی وزیر اعلی گہلوت سے ملنے کیلئے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ وہیں آزاد ممبر اسمبلی بابولال ناگر بھی پہنچے ہوئے ہیں ۔ علاوہ ازیں کانگریس پارٹی کے کئی دیگر ممبران اسمبلی کے بھی سی ایم ہاوس پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2020 02:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading