உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیوی کے دو عاشقوں اور شوہر کی معشوقہ کا ہوا آمنا سامنا ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑگئے ہوش

    بیوی کے دو عاشقوں اور شوہر کی معشوقہ کا ہوا آمنا سامنا ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑگئے ہوش

    بیوی کے دو عاشقوں اور شوہر کی معشوقہ کا ہوا آمنا سامنا ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑگئے ہوش

    Rajasthan Crime News: راجدھانی جے پور کے مہانا علاقہ میں ایک خاتون کے دو الگ الگ عاشقوں ، خاتون کا شوہر اور شوہر کی معشوقہ کا آمنا سامنا ہوا ۔ آپسی تنازع میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔

    • Share this:
      جے پور : راجستھان کی راجدھانی جے پور میں قتل کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ معاشقہ کی وجہ سے مہانا علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ جانکاری کے مطابق قتل اس وقت کیا گیا جب ایک خاتون کے دو الگ الگ عاشق ، خاتون کا شوہر اور شوہر کی ایک معشوقہ کا آمنا سامنا ہوگیا ۔ جب سبھی ٹکرائے تو جھگڑا ہوگیا ۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ اس دوران ایک خاتون بھی سنگین طور پر زخمی ہوگئی ۔ خاتون کو علاج کیلئے ایس ایم ایس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

      پولیس سے موصولہ جانکاری کے مطابق منگل کی صبح تقریبا چھ بجے مہانا منڈی کمپلیکس میں چائے کی تھڑی کے نزدیک ایک خاتون اور نوجوان کے زخمی ہونے کی جانکاری ملی تھی ۔ اس کے بعد پولیس جائے واقع پر پہنچی ۔ پھر دونوں زخمیوں کو علاقہ کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا تو وہیں سنگین طور پر زخمی خاتون کا علاج ایس ایم ایس اسپتال میں کیا جارہا ہے ۔

      پولیس سے موصولہ جانکاری کے مطابق زخمی خاتون بسنتی ریگر گنگاپور سٹی کی رہنے والی ہے ، جو اپنے شوہر کنہیا ریگر اور بچی کے ساتھ مہانا منڈی کے آس پاس کے علاقہ میں خانہ بدوش کے طور پر رہتی تھی ۔ پیر دیر رات بسنتی کا ایک عاشق مکیش شرما مہانا آیا تھا ۔ اس دوران بسنتی کا ایک دوسرا عاشق موہنیا بھی وہاں پہنچ گیا ۔ اس وران بسنتی کا شوہر کنہیا اور اس کی معشوقہ بھی منڈی کمپلیکس میں آئے تھے ۔ یہ سبھی شراب کے نشے میں تھے اور ایک ساتھ سبھی کے ملنے پر آپس میں جھگڑا ہوگیا ۔

      جھگڑے کے دوران بسنتی سنگین طور سے زخمی ہوگئی اور اس کے عاشق موہنیا دھاکڑ کی موت ہوگئی ۔ پولیس کو چھان بین کے دوران زخمی خاتون بنستی کا شوہر کنیہا اور اس کی معشوقہ کملی باوریا شراب کے نشے میں ملے ۔ فی الحال ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ پولیس نے مقتول موہنیا کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مہاتما گاندھی اسپتال کے مردہ گھر میں رکھوا دی ہے ۔ وہیں زخمی خاتون بسنتی کا ایس ایم ایس اسپتال میں علاج جاری ہے ۔ پولیس ابھی ایک دیگر عاشق مکیش شرما کی تلاش کررہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: