ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

طمنچہ کی نوک پر دو چچا زاد بہنوں کا کیا اغوا ، پھر پانچ نوجوانوں نے دو دنوں تک کیا ایسا گھنونا کام

ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے ، لیکن ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے ۔ متاثرہ دونوں لڑکیوں میں سے ایک نابالغ بتائی جارہی ہے ۔ واردات کے بعد متاثرہ کے کنبہ میں دہشت کا ماحول ہے ۔

  • Share this:
طمنچہ کی نوک پر دو چچا زاد بہنوں کا کیا اغوا ، پھر پانچ نوجوانوں نے دو دنوں تک کیا ایسا گھنونا کام
طمنچہ کی نوک پر دو چچا زاد بہنوں کا کیا اغوا ، پھر پانچ نوجوانوں نے دو دنوں تک کیا ایسا گھنونا کام

راجستھان میں کرولی ضلع کے ہنڈون پولیس تھانہ علاقہ میں گھر میں سو رہی دو چچا زاد بہنوں کا پانچ نوجوانوں نے طمنچہ کی نوک پر اغوا کرلیا اور پھر ملزمین نے ان کو ایک مکان میں یرغمال بناکر رکھا اور دو دنوں تک ان کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ اس سلسلہ میں کیس درج ہونے کے بعد پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل کروایا ۔ ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے ، لیکن ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے ۔ متاثرہ دونوں لڑکیوں میں سے ایک نابالغ بتائی جارہی ہے ۔ واردات کے بعد متاثرہ کے کنبہ میں دہشت کا ماحول ہے ۔


پولیس کے مطابق ہنڈون تھانہ علاقہ میں یہ واردات گزشتہ 21 اگست کی رات کو پیش آئی ۔ اس سلسلہ میں ایک متاثرہ کے والد نے تین نوجوانوں کو نامزد کرتے ہوئے پانچ لوگوں کے خلاف کیس درج کرایا ہے ۔ تھانہ میں درج کیس کے مطابق 21 اگست کی رات کو دو چچا زاد بہنیں ایک کمرے میں سو رہی تھیں ۔ کنبہ کے دیگر اراکین گھر کی چھت پر سو رہے تھے ۔ اس دوران پانچوں ملزمین آئے اور دروازے پر دستک دی ۔ ایک متاثرہ نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو ملزمین میں سے ایک نے اس پر طمنچہ تان دیا ۔


اہل خانہ دونوں لڑکیوں کو لے کر تھانہ پہنچے اور کیس درج کرایا ۔
اہل خانہ دونوں لڑکیوں کو لے کر تھانہ پہنچے اور کیس درج کرایا ۔


اس واقعہ کے دوران لڑکی کی چچا زاد بہن بھی بیدار ہوگئی ۔ ملزمین نے دونوں لڑکیوں کا اغوا کرلیا اور ایک مکان میں لے گئے ۔ وہاں دو دنوں تک یرغمال بنا کر ان کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ اتوار کو دونوں متاثرہ کسی طرح ملزمین کی گرفت سے آزاد ہوکر گھر پہنچیں اور اہل خانہ کو آپ بیتی بتائی ۔

اہل خانہ دونوں لڑکیوں کو لے کر تھانہ پہنچے اور کیس درج کرایا ۔ فی الحال پولیس نے ملزمین کی گرفتار کیلئے دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں ، جو ممکنہ ٹھکانوں پر دبش دے رہی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 25, 2020 02:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading