ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سنسنی خیز! بار بار ایسا گھنونا کام کرتا تھا شوہر، بیوی پہنچ گئی پولیس تھانہ ، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے دنگ

Churu Crime News: خاتون کے مطابق جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر اس کے ساتھ مارپیٹ کی جانے لگی ۔ وہ یہ سب برداشت کر رہی تھی ۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ حد تب ہوگئی جب اس کا شوہر اس کے ساتھ غیر فطری جسمانی تعلقات بنانے لگا ۔

  • Share this:
سنسنی خیز! بار بار ایسا گھنونا کام کرتا تھا شوہر، بیوی پہنچ گئی پولیس تھانہ ، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے دنگ
سنسنی خیز! بار بار ایسا گھنونا کام کرتا تھا شوہر، بیوی پہنچ گئی پولیس تھانہ ، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے دنگ ۔ تصویر : Shutterstock

چورو : ضلع صدر دفتر کی ایک 27 سالہ خاتون نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ جہیز کا مطالبہ پورا نہیں کرنے پر اس کے ساتھ غیر فطری سیکس کیا گیا ۔ ملزم نے اپنی ہی بیوی کے فحش ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی ۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے شوہر سمیت چھ کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ متاثرہ کا راجکیہ بھارتیہ اسپتال میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر میڈیکل کروایا گیا ۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق شہر کی ایک 27 سالہ شادی شدہ خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی سال 2020 میں انوپ گڑھ میں ہوئی تھی ۔


متاثرہ کے مطابق کم جہیز کی وجہ سے اس کو ہراساں اور پریشان کیا جانے لگا ۔ شوہر ، ساس ، سسر اور نند نے جہیز میں 10 لاکھ روپے اور کار کا مطالبہ کیا ۔ جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر اس کے ساتھ مارپیٹ کی جانے لگی ۔ وہ یہ سب برداشت کر رہی تھی ۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ حد تب ہوگئی جب اس کا شوہر اس کے ساتھ غیر فطری جسمانی تعلقات بنانے لگا ۔


شوہر اس کو طلاق دینے کی دھمکی بھی دیتا رہا اور اس کے ساتھ لگاتار غیر فطری جنسی تعلقات بنانا شروع کردیا ۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر نے دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اس کے فحش ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل کردے گا ۔ مسلسل غیر فطری جنسی تعلقات بنانے اور گھریلو تشدد کی وجہ سے وہ جسمانی اور ذہنی طور پر پریشان رہنے لگی ۔ 19 جولائی 2021 کو خاتون کے والد اپنی بیٹی سے ملنے کیلئے انوپ گڑھ پہنچے ، جہاں شوہر سمیت سسرال والوں نے دونوں کے ساتھ مار پیٹ کی اور گھر سے نکال دیا ۔


چورو خاتون پولیس اسٹیشن افسر ستپال بشنوئی نے بتایا کہ ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ کو جہیز کیلئے ہراساں کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی شوہر نے غیر فطری جنسی فعل کیا ہے ۔ متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 15, 2021 10:51 PM IST