ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

دوست کے ساتھ بیوی کی کھینچوائی نیوڈ فوٹو ، پھر تین مہینے تک ہوتی رہی ایسی گھنونی حرکت ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

ادے پور (Udaipur) کے گھنٹہ گھر پولیس تھانہ (Ghanta Ghar Police Station) میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے شوہر پر نیوڈ فوٹو کھینچ کر اپنے دوست کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کروانے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کروائی ہے ۔

  • Share this:
دوست کے ساتھ بیوی کی کھینچوائی نیوڈ فوٹو ، پھر تین مہینے تک ہوتی رہی ایسی گھنونی حرکت ، جان کر اڑجائیں گے ہوش
دوست کے ستھ بیوی کی کھینچوائی نیوڈ فوٹو ، پھر تین مہینے تک ہوتی رہی ایسی گھنونی حرکت ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

راجستھان کے ادے پور کے گھنٹہ گھر پولیس تھانہ میں ایک شوہر پر سنسنی خیز الزامات لگائے گئے ہیں ۔ گھنٹہ گھر تھانہ میں درج معاملہ میں خاتون کے ذریعہ شوہر پر پیسوں کے لالچ میں دوست کے ہاتھوں بیچنے کی بات کہی گئی ہے ۔ اس معاملہ میں اب پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے اور آگے کے کارروائی میں مصروف ہوگئی ہے ۔


خاتون نے لگایا یہ الزام


خاتون نے پولیس میں درج کرائی اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر کو نشے کی لت ہے اور وہ اس لت کو پورا کرنے کیلئے اس کو دوست کے ہاتھوں بھی سونپ دیتا ہے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ نہ صرف اس کے شوہر نے اپنے دوست کے ساتھ اس کو عریاں کھڑا کرکے تصویر کھینچی بلکہ خود بھی ساتھ کھڑے ہوکر عریاں تصویر لے لی ۔ اس کے بعد وہ ان تصاویر کو دکھا کر دوست کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کیلئے بلیک میل کرتا رہا ۔


خاتون کے مطابق اس کا شوہر گزشتہ پانچ مہینے سے بے روزگار ہے اور اس کو نشے کی لت بھی ہے ۔ اس لت کے پورا نہیں ہونے پر وہ خاتون کے ساتھ مارپیٹ اور ظلم بھی گزشتہ کچھ مہینوں سے کررہا تھا ۔ اس لت کو پورا کرنے کیلئے اس کے پاس روپے کی کمی تھی ، ایسے میں اس نے جاٹ واڑی علاقہ میں رہنے والے اپنے دوست کو گھر بلایا اور اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کیلئے دباو ڈالا ۔ جب خاتون نے منع کیا تو اس کو عریاں کرکے دوست کے ساتھ فحش تصویر کھینچ لی اور پھر اس کو بلیک میل کرتا رہا ۔

تین ماہ تک چلتا رہا استحصال

خاتون کے ذریعہ دی گئی شکایت کے مطابق تین مہینے تک شوہر کا دوست اس کے ساتھ ناجائز تعلقات بناتا رہا اور اس کے بدلہ میں اس کے شوہر کے نشے کی لت کو پورا کرتا رہا ۔ جبکہ تین مہینے سے شوہر کے ظلم سے پریشان بیوی اپنے بچوں کو لے کر اپنے والد کے گھر آگئی ہے اور ہمت کرکے پوری کہانی بیان کی ۔ اس کے بعد والد نے اپنی بیٹی کو ایس پی کیلاش چندر بشنوئی کے سامنے پیش کرکے انصاف کی فریاد کی ۔

پولیس نے کیا یہ کام

ایس پی کیلاش چندر بشنوئی نے معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے شکایت گھنٹہ گھر تھانے کو بھیج دی اور معاملہ درج کرکے جانچ کا حکم دیا ۔ گھنٹہ گھر تھانہ پولیس نے بھی فورا کارروائی شروع کردی ۔ پولیس نے سب سے پہلے شادی شدہ خاتون کے گھر کا معائنہ کیا اور پھر ۱۶۴ کے تحت اس کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے کرایا ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کرایا ہے اور اب ملزمین کی گرفتاری کی کوشش میں مصروف ہوگئی ہے ۔
First published: Jun 12, 2020 09:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading