ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سچن پائلٹ نے شکریہ ادا کیا ، وزیر اعلی گہلوت نے کہا : اپنے تو اپنے ہوتے ہیں

Rajasthan Crisis : جے پور میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہوئی کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سچن پائلٹ نے پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدہ پر چھ سالوں تک موقع دینے کیلئے سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی نائب وزیر اعلی کے طور پر موقع دینے کیلئے اشوک گہلوت کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

  • Share this:
لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سچن پائلٹ نے شکریہ ادا کیا ، وزیر اعلی گہلوت نے کہا : اپنے تو اپنے ہوتے ہیں
لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سچن پائلٹ نے شکریہ ادا کیا ، وزیر اعلی گہلوت نے کہا : اپنے تو اپنے ہوتے ہیں

مہینے بھر جاری رہنے والی سیاسی رسہ کشی کے بعد آج آخر سچن پائلٹ اور وزیر اعلی اشوک گہلوت کی ملاقات ہوئی ۔ جے پور میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہوئی کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سچن پائلٹ نے پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدہ پر چھ سالوں تک موقع دینے کیلئے سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی نائب وزیر اعلی کے طور پر موقع دینے کیلئے اشوک گہلوت کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ میٹنگ میں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ 19 ممبران اسمبلی کے بغیر بھی وہ اسمبلی میں اکثریت ثابت کردیتے ، لیکن وہ خوشی نہیں ملتی ۔ پائلٹ کے آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اپنے اپنے ہوتے ہیں ۔


سچن پائلٹ نے کہا کہ انہوں نے چھ سال میں ایمانداری سے پوری کوشش کی کہ پارٹی کیلئے کام کرسکیں ۔ جن کارکنان کی محنت سے سرکاری بنی ، ان کی امیدوں پر کھرا اترا جاسکے ۔ بطور نائب وزیر اعلی اور ریاستی صدر انہوں نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی ۔ سچن پائلٹ نے تعاون کیلئے سبھی ممبران اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔


اس سے پہلے آج صبح سے ہی ریاست میں سیاسی ہنگامہ آرائی تھمنے کی قیاس آرائی کے درمیان وزیر اعلی اشوک گہلوت مسلسل سچن پائلٹ اور باغی ممبران اسمبلی کی گھر واپسی کو جمہوریت کی جیت بتا رہے تھے ۔ وزیر اعلی گہلوت نے اس معاملہ میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا  تھا کہ گزری باتوں کو بھول کر اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ممبران اسمبلی سے کہا کہ آپسی اختلافات کو بھول کر اب جمہوریت کو بچانے کی لڑائی میں مصروف ہوجانا ہے ۔


 

اس درمیان کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سچن پائلٹ اور ان کے حامی ممبران اسمبلی کے شامل ہونے کی باتیں بھی سیاسی گلیاروں میں گردش کر رہی تھیں ۔ لیکن شام ہوتے ہوتے کانگریس پارٹی کے اوپر چھایا دھند چھنٹتا نظر آیا ۔ جے پور میں واقع وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر شام پانچ بجے سے ہوئی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سچن پائلٹ اور ان کے حامی سبھی ممبران اسمبلی شامل ہوئے ۔ اس دوران دونوں لیڈروں کے درمیان گرمجوشی سے ملاقات ہوئی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 13, 2020 08:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading