اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجستھان بحران: وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ارکان اسمبلی کو جمع کر دکھائی اپنی طاقت

    راجستھان بحران: وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ارکان اسمبلی کو جمع کر دکھائی اپنی طاقت

    راجستھان بحران: وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ارکان اسمبلی کو جمع کر دکھائی اپنی طاقت

    کانگریس مسلسل اس بات کا دعویٰ کر رہی ہے کہ راجستھان میں گہلوت حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    • Share this:
      جئے پور۔ راجستھان میں چل رہی سیاسی اٹھاپٹخ کے درمیان بڑی تعداد میں کانگریس کے ارکان اسمبلی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ صبح 10.30 ہونی تھی لیکن یہ دوپہر بارہ بجے کے بعد شروع ہوئی۔ یہاں وزیر اعلیٰ گہلوت کی حمایت کرنے کے لئے کانگریس کے ارکان اسمبلی کے ساتھ مرکزی قیادت کے ذریعہ بھیجے گئے کانگریس کے لیڈران بھی نظر آئے۔ سبھی رہنماوں نے وہاں میڈیا کی طرف جیت کی نشانی کا اشارہ کیا۔ کانگریس مسلسل اس بات کا دعویٰ کر رہی ہے کہ راجستھان میں گہلوت حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اسے وزیر اعلیٰ گہلوت کا پائلٹ کے خلاف طاقت کا مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے۔


      راجستھان کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھاچریاواس نے اس سے پہلے کہا کہ گہلوت حکومت کے پاس جادوئی اعداد وشمار موجود ہیں۔ ریاستی حکومت کہیں نہیں جائے گی۔ پارٹی رہنماوں کے مطابق، قانون ساز پارٹی کی میٹنگ مین حصہ لینے کے لئے کانگریس کے ساتھ ساتھ بی ٹی پی کے دو، مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے ایک اور راشٹریہ لوک دل کے ایک رکن اسمبلی سمیت کئی آزاد ارکان اسمبلی پہنچے ہیں۔


      اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر اور قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے میڈیا سے خطاب کر کے سچن پائلٹ کے بغاوتی تیور پر پارٹی کا موقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹے میں سچن پائلٹ سے کئی بار بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اختلاف ہے تو کانگریس اعلیٰ کمان کے دروازے سچن پائلٹ سیمت سبھی کے لئے کھلے ہیں۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: