ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مسلم ہونے کی جہ سے حاملہ خاتون کے ساتھ ڈاکٹر نے کیا یہ: جانیں کیا ہے معاملہ

خاتون کے کنبے کا الزام ہے کہ مسلم ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے اسپتال میں داخل نہیں کیا اور اسے جے پور کیلئے ریفر کردیا۔ اس کی شکایت وزیر سیاحت وشویندر سنگھ کو کی گئی تو انہوں نے (Minister of State for Medicine) سے ملزم ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔

  • Share this:

بھرتپور: راجستھان مین بھرتپور کے زنانہ اسپتال ڈلیوری کیلئے آئی ایک مسلم خاتون  (Pregnant Muslim Woman) کو ڈاکٹر (Ignored to take care bye Doctor)کے دیکھے بغیر ہی جے پور منتقل کردیا۔ اس کےبعد خاتون کو ایمبولینس (Delivered in Ambulence) میں ڈلیوری ہوگئی۔ خاتون کی ڈلیوری ہونے کے بعد نوزائیدہ بچے کی موت ہوگئی۔

خاتون کے کنبے کا الزام ہے کہ مسلم ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے اسپتال میں داخل نہیں کیا اور اسے جے پور کیلئے ریفر کردیا۔ اس کی شکایت وزیر سیاحت وشویندر سنگھ کو کی گئی تو انہوں نے (Minister of State for Medicine)  سے ملزم ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔

جانکاری کے مطابق بیلا نگر  مقامی عرفان اپنی بیوی کی ڈلیوری کرانے کیلئے شہر کے زنانہ اسپتال آیا تھا۔ اسپتال میں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر مونت والیا نے درد زہ سے تڑپ رہی خاتون کو بغیر دیکھے ہی جے پور منتقل کردیا۔ راستے میں خاتون پروینہ کو دردزہ ہوا اور ایمبولینس میں ہی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ نوزائیدہ بچے نے مناسب دیکھ۔بھال کی کمی کی وجہ سے دم توڑ دیا۔ اس کے بعد خاتون کا شوہر عرفان اپنی بیوی کو لیکر واپس زنانہ اسپتال لیکر پہنچا جہاں ڈاکٹر نے اس کے پھر سے بھدیہ رویہ اختیار کیا۔

جب اس معاملے کی اطلاع وزیر سیاحت وشویندر سنگھ تک پہنچی تو انہوں نے ڈاکٹر کے اس سلوک کو غیر انسانی بتایا اور کہا کہ یہ شرم کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم ایک سیکولر قوم ہے اور حکومت ان معاملات میں حساس ہے۔

انہوں نے میڈیکل وزیرسے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی ایم ایل اے اور(Minister of State for Medicine) سبھاش گرگ نے بھی اس پر توجہ دینے کو کہا ہے۔ وزیر ڈاکٹر سبھاش گرگ نے کہا کہ کلیکٹر کو پورے معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی قصوروار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

First published: Apr 05, 2020 12:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading