உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    الور کے عمران کو وسندھرا حکومت نے پروجیکٹ افسر کے کام کی پیشکش کی

    الور : لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں وزیر اعظم مودی نے اپنے خطابمیں الور کے جس استاد کا ذکر کیا تھا اب وسندھرا راجے حکومت نے بھی اس پر مہربان ہوگئی ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      الور : لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں وزیر اعظم مودی نے اپنے خطابمیں الور کے جس استاد کا ذکر کیا تھا اب وسندھرا راجے حکومت نے بھی اس پر مہربان ہوگئی ہے۔

      دارالحکومت میں منگل کو ٹیچر عمران خان کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اعلی تعلیم، سنسکرت اور سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ کے وزیر كالي چرن سراف نے عمران کو 11 ہزار روپے کا چیک دیا اور صافا پہناکر توصیفی سند سے نوازا۔

      اس موقع پر وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے اساتذہ کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کے تحت حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

      وزیر تعلیم نے عمران کے بنائے ہوئے موبائل ایپ اور اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی ایجاد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران چاہیں تو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پروجیکٹ افسر کے عہدے پر بھی ان کی خدمات لی جا سکتی ہیں۔

      انہوں نے سماج کے مفاد میں اس طرح کی نئی ایجاد جاری رکھنے کے لئے عمران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اساتذہ کو محکمہ کی سطح پر ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

      First published: