ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سنسنی خیز! دو بچوں کا باپ اپنی نابالغ سالی کو لے کر ہوا فرار ، مچا ہنگامہ ، سکتے میں سبھی لوگ

تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق متاثرہ سسر کا داماد سندیپ پڑوسی ریاست پنجاب کا رہنے والا ہے ۔ سندیپ ایک دن پہلے ہی اپنی نابالغ سالی کو بہلا پھسلاکر بھگاکر لے گیا ۔ ساتھ ہی ساتھ وہ تقریب 60 ہزار روپے کیش اور کچھ زیورارت بھی چوری کرکے لے گیا ۔

  • Share this:
سنسنی خیز! دو بچوں کا باپ اپنی نابالغ سالی کو لے کر ہوا فرار ، مچا ہنگامہ ، سکتے میں سبھی لوگ
سنسنی خیز! دو بچوں کا باپ اپنی نابالغ سالی کو لے کر ہوا فرار ، مچا ہنگامہ ، سکتے میں سبھی لوگ

راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع سے رشتوں کو شرمسار کرنے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ یہاں ایک بہنوئی اپنی سگی نابالغ سالی کو لے کر فرار ہوگیا ۔ واردات سے سکتے میں آئے سسر نے پولیس سے اپنی نابالغ بیٹی کو برآمد کرنے اور داماد کو گرفتار کرنے کی فریاد کی ہے ۔ پولیس نے داماد کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے ، لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔


پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے سنگریا تھانہ علاقہ میں پیش آیا ۔ ملزم کے خلاف اس کے سسر نے کیس درج کروایا ہے ۔ تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق متاثرہ سسر کا داماد سندیپ پڑوسی ریاست پنجاب کا رہنے والا ہے ۔ سندیپ ایک دن پہلے ہی اپنی نابالغ سالی کو بہلا پھسلاکر بھگاکر لے گیا ۔ ساتھ ہی ساتھ وہ تقریب 60 ہزار روپے کیش اور کچھ زیورارت بھی چوری کرکے لے گیا ۔


سنگریا تھانہ کے ایک افسر کے مطابق ملزم سندیپ کے دو بچے ہیں ۔ سندیپ نے اپنی بیوی کو چھوڑ رکھا ہے ۔ وہ اپنے دونوں بچوں کے ساتھ اپنے والد کے ساتھ گاوں میں رہتی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سدنیپ کی اپنی سالی سے فون پر بات چیت ہوتی رہتی تھی ۔ اسی درمیا سندیپ بدھ کو اپنے سسرال آیا تھا ۔ اس وقت اس کی اہلیہ ، بچے اور کنبہ کے دیگر افراد باہر گئے ہوئے تھے ۔ صرف اس کی نابالغ سالی گھر پر تھی ۔


جانکاری کے مطابق اسی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سندیپ اپنی سالی کو بہلا پھسلا کر بھگا کر لے گیا ۔ اس بات کی جانکاری جب سسرال والوں کو ہوئی تو انہوں نے اپنے اپنی سطح پر نابالغ کی تلاش شروع کی ، لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ۔ تاہم انہیں پتہ چلا کہ سندیپ ہی اس کو بھگا کر لے گیا تو اس کا سسر تھانہ پہنچ گیا ۔ وہاں اس نےسندیپ کے خلاف معاملہ درج کروایا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 03, 2020 04:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading