உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان ہائی کورٹ نے جاٹ ریزرویشن کو کیا منسوخ ، سنگھرش کمیٹی کا آر پار کی جنگ کا اعلان

    گوجر ریزرویشن پر راجستھان ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے گوجروں سمیت پانچ ذاتوں کو پسماندہ طبقہ میں سے دیا گیا ریزرویشن منسوخ کر دیا ہے ۔

    گوجر ریزرویشن پر راجستھان ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے گوجروں سمیت پانچ ذاتوں کو پسماندہ طبقہ میں سے دیا گیا ریزرویشن منسوخ کر دیا ہے ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      جے پور : گوجر ریزرویشن پر راجستھان ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے گوجروں سمیت پانچ ذاتوں کو پسماندہ طبقہ میں سے دیا گیا ریزرویشن منسوخ کر دیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ریاست میں 50 فیصد سے زیادہ ریزرویشن نہیں دیا جا سکتا ہے۔
      گوجر ریزرویشن سنگھرش کمیٹی نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد ریاستی اور مرکزی حکومت پر مناسب پیروی نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ گوجر اب ریزرویشن کے معاملہ پر حکومت سے آر پار کی لڑائی لڑیں گے۔
      خیال رہے کہ فی الحال ریاست میں 49 فیصد ریزرویشن نافذ ہے۔ راجستھان حکومت نے 2015 میں گوجروں سمیت پانچ ذاتوں کو ریزرویشن دینے کے لئے اسمبلی میں بل منظور کیا تھا۔ طویل تحریک کے بعد حکومت نے گوجر ریزرویشن کا مطالبہ تسلیم کرلیا تھا ۔ اس دوران ریاست میں کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا، جگہ جگہ ریل اور بسیں روکی گئی تھیں ، جس کی وجہ سے پوری ریاست میں افراتفری مچ گئی تھی۔
      First published: