Shocking: جیوتش مانگتا تھا نیوڈ فوٹو، جسمانی تعلقات کیلئے کیا مجبور، بدلہ لینے کیلئے خاتون نے کیا یہ خوفناک کام
جیوتش مانگتا تھا نیوڈ فوٹو، Sex کیلئے کیا مجبور،بدلہ لینے کیلئے خاتون نے کیا یہ خوفناک کام
Jaipur News: راجستھان (Rajasthan News) کی جے پور (Jaipur Crime News) پولیس نےایک فرضی ایسٹرولاجر کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ فرضی جیوتش مستقبل دیکھنے کے بہانے خواتین اور لڑکیوں سے نیوڈ تصاویر مانگتا تھا ۔ پھر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا کرتا تھا ۔
جے پور : راجستھان (Rajasthan News) کی جے پور (Jaipur Crime News) پولیس نےایک فرضی ایسٹرولاجر کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ فرضی جیوتش مستقبل دیکھنے کے بہانے خواتین اور لڑکیوں سے نیوڈ تصاویر مانگتا تھا ۔ پھر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا کرتا تھا ۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق ملزم جے پور ایئرپورٹ (Jaipur Airport) کا ملازم ہے اور اس کے خلاف ایک خاتون ساتھی کی آبرویریز کا بھی الزام ہے ۔ پورے معاملہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر اور کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر اس کا اغوا کرلیا ۔ پھر اس کے ساتھ جم کر مار پیٹ کی ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔
جانکاری کے مطابق ملزم ایئرپورٹ میں گراونڈ اسٹاف ہے ۔ بدھ کو وہ ایک مال کے باہر کھڑا تھا ۔ اس دوران متاثرہ خاتون اپنے شوہر اور کچھ دوستوں کے ساتھ پہنچی ۔ پھر سبھی نے ملزم کو زبردستی کار میں بیٹھا لیا اور جیوتش کو ایک سنسان علاقہ میں لے جاکر اس کے ساتھ جم کر مارپیٹ کی گئی ۔ پھر اس کو پولیس اسٹیشن لے کر آئے ۔ پولیس کے سامنے متاثرہ خاتون نے اپنی آب بیتی سنائی ۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بھی ایئرپورٹ پر کام کرتی ہے ۔
جانکاری کے مطابق متاثرہ اور ملزم ایک ہی جگہ کام کرتے تھے ۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس نے شادی کے بعد اس سے پیچھا چھوڑنے کیلئے کہا تھا ، لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا ۔ وہ تصویر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر جسمانی تعلقات بنانے کیلئے مجبور کرتا تھا ۔ متاثرہ کے شوہر نے بھی اس سے دوبارہ رابطہ نہیں کرنے کی بات کہی تھی ، لیکن وہ مانا نہیں ۔
سبق سکھانے کیلئے متاثرہ ، اس کے شوہر اور کچھ دوستوں نے ملزم کا اغوا کرلیا ۔ پھر اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور پھر اس کو پولیس اسٹیشن لے کر پہنچے ، لیکن خاتون کا یہ داو الٹا پڑ گیا ۔ پولیس نے انہیں ہی گرفتار کرلیا ۔ جب خاتون ، اس کا شوہر اور دیگر لوگ گرفتار ہوئے تو پورے معاملہ کا انکشاف ہوا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل میں سینکڑوں لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر ملی ہیں ۔ اب اس کی فارینسک جانچ کی جائے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔