உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Operation Sarhad: انٹیلی جنس ٹیم نے دو جاسوں کو کیا گرفتار، پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے رابطے میں تھے

    Operation Sarhad: انٹیلی جنس ٹیم نے دو جاسوں کو کیا گرفتار، پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے رابطے میں تھے

    Operation Sarhad: انٹیلی جنس ٹیم نے دو جاسوں کو کیا گرفتار، پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے رابطے میں تھے

    Operation Sarhad: یوم آزادی سے پہلے جے پور انٹلی جنس کی ٹیم نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے ہندوستانی فوج کی جاسوسی کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان میں بھیل واڑہ سے نارائن لال گاڈری اور پالی کے جیتارن سے کلدیپ سنگھ شیخاوت کو پکڑا گیا ہے ۔

    • Share this:
      جے پور : یوم آزادی سے پہلے جے پور انٹلی جنس کی ٹیم نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے ہندوستانی فوج کی جاسوسی کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان میں بھیل واڑہ سے نارائن لال گاڈری اور پالی کے جیتارن سے کلدیپ سنگھ شیخاوت کو پکڑا گیا ہے ۔ آپریشن سرحد کے نام سے چلائی جارہی اس مہم میں اس سال اب تک چھ جاسوس پکڑے جا چکے ہیں ۔ ان میں تین فوجی اہلکار بھی شامل ہیں ۔ بھیل واڑہ اور پالی سے گرفتار کئے گئے دونوں مقامی جاسوسوں کو فوج کی اہم جانکاری دینے کے بدلے میں موٹی رقم آن لائن ٹرانسفر کرکے بھیجی جارہی تھی ۔ ان سے جے پورے میں سختی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شیئر مارکیٹ کے لیجنڈ سرمایہ کار Rakesh Jhunjhunwala کی 62 سال کی عمر میں موت


      ذرائع کے مطابق ملزم کلدیپ سنگھ شیخاوت سے پوچھ گچھ میں سامنے آیا ہے کہ وہ پالی کے جیتارن میں شراب کے ٹھیکے پر سیلس مین ہے۔ پچھلے طویل عرصہ سے وہ پاکستانی خاتون ہینڈلر کے رابطے میں تھا ۔ وہ اس کے اشاروں پر فرضی فوجی اہلکار بن کر سوشل میڈیا پر اکاونٹ بناتا ہے ۔ فوج کی وردی میں تصویر لگاتا ہے ۔ پھر فوجی اہلکاروں سے دوستی کرکے اہم جانکاریاں حاصل کرتا ہے ۔ یہ جانکاری وہ خاتون ہینڈلنگ افسر کو پہنچاتا ہے ۔ ملزم کلدیپ آبائی طور پر جے پور ضلع میں وراٹ نگر کا رہنے والا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سیتارمن نے کہا-مالی حالات کے تجزیہ کے بعدہی Free Schemes کااعلان کریں ریاستی حکومتیں


      وہیں بھیل واڑہ ضلع سے جاسوسی کے الزام میں پکڑا گیا نارائن لال گاڈری ہے ۔ وہ پاکستانی جاسوسی ایجنسیوں کے رابطے میں تھا ۔ وہ روپے کی لالچ میں آکر پاکستانی ہینڈلنگ افسروں کے اشاروں پر فرضی آئی ڈی سے موبائل نمبروں کے سم کارڈ جاری کرواتا ہے ۔ ان ہندوستانی نمبروں سے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ہینڈلر فرضی سوشل میڈیا پر اکاونٹ بناکر سرحدی علاقوں میں فوجی اہلکاروں اور مقامی لوگوں سے رابطہ کرکے ہندوستانی فوج کی اہم جانکاری حاصل کرتے ہیں ۔ نارائن لال بھی انہیں موبائل نمبروں پر ہندوستان فوج کی اہم جانکاری بھیجتا تھا ۔

      قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں خفیہ ایجنسیوں نے جودھپور ڈویزن میں بھی بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لئے ہندوستانی فوج کی جاسوسی کرنے والے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ ان میں سے تین لوگوں کو جودھپور سے اور دو مشتبہ افراد کو ہند ۔ پاکستان کی سرحد پر آباد جیسلمیر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: