ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

عاشق نے جسمانی تعلقات قائم کرکے بنایا فحش ویڈیو اور پھر دوستوں کے ساتھ مل کر سات مہینوں تک کیا ایسا گھنونا کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش

اطلاعات کے مطابق نابالغ کے ایک ساتھی نے سب سے پہلے اس کو پیار کے جال میں پھنسایا اور پھر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرتے ہوئے فحش ویڈیو بنا لیا ۔

  • Share this:
عاشق نے جسمانی تعلقات قائم کرکے بنایا فحش ویڈیو اور پھر دوستوں کے ساتھ مل کر سات مہینوں تک کیا ایسا گھنونا کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش
علامتی تصویر

راجستھان میں جودھپور ضلع کے پھلودی تھانہ علاقہ میں بھی الور اجتماعی آبروریزی  (Alwar gangrape) جیسی واردات سامنے آئی ہے ۔ یہاں تین نوجوانوں نے اپنے ساتھ پڑھنے والی ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی اور اس کا فحش ویڈیو  (Porn video) بنایا اور بعد میں پھر اس کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ۔ نابالغ متاثرہ کے چچا نے اس سلسلہ میں پھلودی تھانہ میں تین نوجوانوں کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے ۔ فی الحال تینوں ملزم فرار ہیں اور پولیس ان کی تلاش کررہی ہے ۔


اطلاعات کے مطابق نابالغ کے ایک ساتھی نے سب سے پہلے اس کو پیار کے جال میں پھنسایا اور پھر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرتے ہوئے فحش ویڈیو بنا لیا ۔ ویڈیو کو دکھا کر اس نے اپنے دو اور ساتھیوں کے ساتھ نابالغ لڑکی کو جسمانی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا ۔ تینوں لڑکوں نے نابالغ کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر گزشتہ سات مہینوں تک اس کی بار بار آبروریزی کرتا رہا ۔ متاثرہ بھی اپنے اس ویڈیو کی وجہ سے ان کے دباو میں ان کی ہر شرط مانتی گئی ۔


ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ملزم تینوں لڑکوں نے نابالغ کے اہل خانہ سے تیس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ۔ حالات کے آگے مجبور اہل خانہ 20 لاکھ روپے دینے کیلئے راضی بھی ہوگئے ، لیکن اس درمیان ملزمین نے فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ، جس کے بعد اہل خانہ نے ملزمین کے خلاف پھلودی تھانہ میں کیس درج کروایا ہے ۔


تینوں ملزمین متاثرہ نابالغ لڑکی کے ساتھ اسکول میں ہی پڑھتے ہیں ۔ ملزمین کے بھی نابالغ ہونے اور نہ ہونے کو لے کر ابھی تذبذب برقرار ہے ۔ پولیس نے تینوں کے خلاف پاکسو ایکٹ کی دفعہ ۳۷۶ ڈی ، 3/4 و 5/6 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67  کے تحت مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ پھلودی تھانہ افسر پارس سونی اس معاملہ کی جانچ کررہے ہیں ۔
First published: Jul 02, 2020 07:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading