ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شخص کابرہنہ حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، پولیس نے 6 لوگوں کوکیا گرفتار

ڈی سی پی راہل جین کےمطابق متاثر شخص اور لڑکی ایک ہوٹل میں کام کرتے ہیں اور وہیں دونوں کی آپس میں جان۔پہچان ہوئی تھی۔ گزشتہ ہفتے دونوں نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بناکر پوسٹ کیا تھا۔ اسی ویڈیو پر سارا وبال ہوا۔

  • Share this:
شخص کابرہنہ حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، پولیس نے 6 لوگوں کوکیا گرفتار
ڈی سی پی راہل جین کےمطابق متاثر شخص اور لڑکی ایک ہوٹل میں کام کرتے ہیں اور وہیں دونوں کی آپس میں جان۔پہچان ہوئی تھی۔ گزشتہ ہفتے دونوں نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بناکر پوسٹ کیا تھا۔ اسی ویڈیو پر سارا وبال ہوا۔

جے پور: ٹک ٹاک پر لڑکی کے ساتھ ویڈیو بنانے پر راجدھانی کے جواہر نگر تھانہ علاقے میں شخص کو برہنہ حالت میں سڑک پر گھمانے اور مارپیٹ معاملے میں جے پور پولیس نے 6 لوگوں کوگرفتار کیا ہے۔ گرفتار لوگوں میں متاثر شخص کا برہنہ حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا شخص بھی شامل ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کام میں لی گئی دو موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہیں۔ وہیں اس معاملے میں آدھا درجن دیگر ملزموں کی تلاش بھی کی جارہی ہے۔ ان میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔


TikTok video, jaipur police

ڈی سی پی راہل جین کےمطابق متاثر شخص اور لڑکی ایک ہوٹل میں کام کرتے ہیں اور وہیں دونوں کی آپس میں جان۔پہچان ہوئی تھی۔ گزشتہ ہفتے دونوں نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بناکر پوسٹ کیا تھا۔ اسی ویڈیو پر سارا وبال ہوا۔ ویڈیو کو جب لڑکی کے بھائی اور فیملی کے دیگر لوگوں نے دیکھا تو شخص کو علاقے کے ٹیلا نمبر تین کی ایک خان میں لگ گئے۔ وہاں پہلے شخص کو سمجھاکر بھیج دیا گیا لیکن بعد میں شخص کے بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثر کو پھر سے پکڑا اور برہنہ کرکے مارپیٹ کرتے ہوئے سر راہ گھمایا۔

جے پور پولیس نے معاملے کی جانچ آدرش نگر اے سی پی پشپیندر سنگھ کو سونپی ہے۔ اس معاملے میں دونوں ہی فریق نے ایک۔دوسرے پر کیس درج کرائے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثر شخص کی طرف سے کیس درج کرائے جانے کے بعد لڑکی کے اہل خانہ نے بھی شخص پر کیس درج کرایا گیا۔ شخص پر پوکسو ایکٹ کے تحت چھیڑچھاڑ کا مقدمہ درج ہوا ہے۔

First published: Feb 11, 2020 02:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading