ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان : روزہ رکھنے والے ٹیچروں کو حکومت کا تحفہ ، اب رمضان کے دوران نہیں کرنی پڑے گی ڈیوٹی

گووند ڈوٹاسرا نے کہا کہ رمضان المبارک عبادت کا مہینہ ہے ۔ پوری پاکیزگی کے ساتھ روزے کے فرائض کو انجام دینا ہوتا ہے ۔ انہیں کوئی پریشانی نہ ہو ، اس لئے حکومت نے روزہ رکھ کر کورونا بحران میں ڈیوٹی کررہے ٹیچروں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ان کی ڈیوٹی نہیں لگانے کا فیصلہ کیا ۔

  • Share this:
راجستھان : روزہ رکھنے والے ٹیچروں کو حکومت کا تحفہ ، اب رمضان کے دوران نہیں کرنی پڑے گی ڈیوٹی
راجستھان : روزہ رکھنے والے ٹیچروں کو حکومت کا تحفہ ، اب رمضان کے دوران نہیں کرنی پڑے گی ڈیوٹی

اگر آپ ٹیچر ہیں ، اسلام کے ماننے والے ہیں اور رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں روزہ رکھ رہے ہیں تو آپ کیلئے بڑی خبر ہے ۔ راجستھان حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ڈیوٹی سے روزہ رکھنے والے ٹیچروں کو چھوٹ دیدی ہے ۔ ریاست کے وزیر مملکت برائے تعلیم گووند ڈوٹاسرا نے افسران کو ان ہدایات پر عمل کرنے کیلئے کہا ہے ۔ حالانکہ ان کی اس ہدایت پر تنازع بھی پیدا ہوگیا ہے ۔ سابق وزیرمملکت برائے تعلیم واسودیو دیونانی نے حکومت کے اس فیصلہ کو پولرائزیشن کی سیاست پر مبنی قرار دیا ہے ۔


راجستھان کے وزیرمملکت برائے تعلیم گووند ڈوٹاسرا نے کہا کہ رمضان المبارک عبادت کا مہینہ ہے ۔ پوری پاکیزگی کے ساتھ روزے کے فرائض کو انجام دینا ہوتا ہے ۔ انہیں کوئی پریشانی نہ ہو ، اس لئے حکومت نے روزہ رکھ کر کورونا بحران میں ڈیوٹی کررہے ٹیچروں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ان کی ڈیوٹی نہیں لگانے کا فیصلہ کیا ۔ اس کیلئے سبھی پی ای ای او کو ہدایت دیدی گئی ہے ۔


راجستھان کے سابق وزیر مملکت برائے تعلیم نے حکومت کے اس فیصلہ پر شدید اعتراض کیا ہے ۔ واسودیو دیونانی نے نیوز 18 سے کہا کہ حکومت کی کورونا پر توجہ نہیں ہے ۔ اس کو اپنے ووٹ بینک کو بچانے کی فکر ہے ، اس لئے ایسے فرمان جاری کئے جارہے ہیں ۔ گہلوت حکومت پولرائزیشن سے اوپر اٹھ جاتی تو آج ریاست میں کورونا وائرس اتنا نہیں پھیلتا ۔


خیال رہے کہ ملک اور دنیا میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ راجستھان میں بھی اس وائرس کا تیزی سے پھیلاو ہورہا ہے ۔ راجستھان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے ۔ راجستھان میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 26 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ یہ معاملات گزشتہ 12 گھنٹے میں سامنے آئے ہیں ۔ راجستھان میں کورونا پازیٹیو کیسوں کی تعداد بڑھ کر 3453 ہوگئی ہے ۔
First published: May 08, 2020 09:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading