ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان : لو جہاد کے نام پر افراز الاسلام کے قتل کے ملزم شمبھو کی پولیس حراست میں 10دنوں کی توسیع

راجستھان کے راجسمند ضلع میں ٹھیکے دار افرازالاسلام کو قتل کرکے لاش کو آگ لگانے والے ملزم کی پولیس حراست میں 10دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 10, 2017 07:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجستھان : لو جہاد کے نام  پر افراز الاسلام کے قتل کے ملزم شمبھو کی پولیس حراست میں 10دنوں کی توسیع
راجستھان کے راجسمند میں افراز الاسلام خان کے قتل کے بعدورکروں کی سیکورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔ تصویر میں قتل کا ملزم شمبھو لال ۔ فائل فوٹو

جےپور : راجستھان کے راجسمند ضلع میں ٹھیکے دار افرازالاسلام کو قتل کرکے لاش کو آگ لگانے والے ملزم کی پولیس حراست میں 10دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شمبھولال کی تین دن کی پولیس حراست ختم ہونے پر آج اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے اسے جج کے گھر پر پیش کیاگیا جہاں اس کی پولیس حراست کی مدت مزید 10دن بڑھادی گئی۔

واضح رہے کہ ملزم نے گزشتہ چھ دسمبر کو افرازالحق کو اپنے کھیت میں لے جاکر قتل کردیا تھا اور بعد میں اس کی لاش کو پٹرول سے ڈال کر آگ لگا دی تھی اور اس کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دیا تھا۔اس کے بعد 7دسمبر کو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔اس معاملے میں شمبھو لال کی 13سالہ بیٹی اور ویڈیو بنانے والے 15سالہ بھانجے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

First published: Dec 10, 2017 07:37 PM IST