OMG: طلاق لینے کیلئے شوہر نے پار کی ساری حدیں، بیوی کے سامنے ہی نرس سے بنائے جسمانی تعلقات
OMG: طلاق لینے کیلئے شوہر نے پار کی ساری حدیں، بیوی کے سامنے ہی نرس سے بنائے جسمانی تعلقات
Shocking crime in Nagaur: راجستھان کے ناگور ضلع میں ایک انتہائی سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک نوجوان ، نرس کے پیار میں اس قدر پاگل ہوگیا کہ اس نے اپنی بیوی کو ہی چھوڑ دیا ۔ متاثرہ بیوی کا الزام ہے کہ شوہر نے سبھی حدیں پار کرتے ہوئے اس کے ہی سامنے اپنی معشوقہ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے ۔
ناگور : راجستھان کے ناگور ضلع میں ایک انتہائی سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک نوجوان ، نرس کے پیار میں اس قدر پاگل ہوگیا کہ اس نے اپنی بیوی کو ہی چھوڑ دیا ۔ متاثرہ بیوی کا الزام ہے کہ شوہر نے سبھی حدیں پار کرتے ہوئے اس کے ہی سامنے اپنی معشوقہ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے ۔ اس نے جب اس کی مخالفت کی تو شوہر نے معشوقہ کے ساتھ مل کر اس سے مار پیٹ کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اس پر متاثرہ بیوی نے اب پولیس کی پناہ لی ہے ۔ اس سلسلہ میں کھینوسر تھانہ میں شوہر کے اور اس کے معشوقہ سمیت چار لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
متاثرہ کی جانب سے درج کرائی دی گئی رپورٹ کے مطابق 12 سال پہلے اس کی شادی دھناری کے رہنے والے ہریندر ڈوڈی کے ساتھ ہوئی تھی ۔ ان کے دو بیٹے ہیں ۔ ان میں سے ایک دس سال کا اور دوسرا تین سال کا ہے ۔ متاثرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ برس سے اپنے شوہر کے ساتھ بیکانیر میں رہتی جپ ۔ وہاں اس کا شوہر ہریندر کلینک چلاتا ہے ۔
متاثرہ کا الزام ہے کہ اس کے کلینک میں 26 سال کی لڑکی نرس کا کام کرتی ہے ۔ ہریندر اور اس نرس کے درمیان کافی عرصہ سے معاشقہ چل رہا ہے ۔ اس کو جب اس بات کی جانکاری ہوئی تو اس نے شوہر کو سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن وہ سمجھنے کی بجائے اس کے ساتھ مار پیٹ کرنے لگا ۔ اس کے بعد وہ نرس کو گھر پر لانے لگا ۔
متاثرہ کا الزام ہے کہ تقریبا ایک مہینے پہلے ہریندر اپنی معشوقہ کو گھر لے کر آیا ۔ ہریندر نے اس کو بتایا کہ اس نے اپنی معشوقہ سے شادی کرلی ہے ۔ اس کے بعد وہ نرس ان کے گھر میں رہنے لگی ۔ اس دوران ان دونوں نے اس کے سامنے ہی کئی مرتبہ جسمانی تعلقات قائم کئے ۔ اس کی مخالفت کی تو اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ۔
متاثرہ کا کہنا ہے کہ ہریندر اور اس کی معشوقہ اس پر طلاق دینے کیلئے دباو بنا رہے ہیں ۔ اس سے پریشان ہوکر متاثرہ نے بیکانیر میں شوہر اور اس کے معشوقہ کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شوہر کی معشوقہ نرس کے والد اور بھائی کو بھی ملزم بنایا گیا ہے ۔ بیکانیر پولیس نے متاثرہ کی رپورٹ پر معاملہ درج کرکے اس کی زیرو نمبر کی ایف آئی آر ناگور کے کھینوسر تھانہ کو بھیج دی ہے ۔ کھینوسر پولیس اب اس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔