ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جودھپور میں خاتون نے ایسے بچے کو دیا جنم ، دیکھ کر ڈاکٹر بھی رہ گئے حیران

جودھپور کے ریلوے اسپتال میں ہفتہ کو ایک خان نے پانچ کلو وزنی بچے کو جنم دیا ۔ اتنے وزنی بچے کو دیکھ کر ڈاکٹر اور خاتون کے اہل خانہ حیرت میں ہیں ۔ فی الحال زچہ ور بچہ دونوں صحتمند ہیں ۔

  • Share this:
جودھپور میں خاتون نے ایسے بچے کو دیا جنم ، دیکھ کر ڈاکٹر بھی رہ گئے حیران
جودھپور میں خاتون نے ایسے بچے کو دیا جنم ، دیکھ کر ڈاکٹر بھی رہ گئے حیران

جودھپور کے ریلوے اسپتال میں ہفتہ کو ایک خان نے پانچ کلو وزنی بچے کو جنم دیا ۔ اتنے وزنی بچے کو دیکھ کر ڈاکٹر اور خاتون کے اہل خانہ حیرت میں ہیں ۔ فی الحال زچہ ور بچہ دونوں صحتمند ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ عام طور پر نوزائیدہ بچوں کا وزن ڈھائی کلو سے ساڑھے تین کلوگرام  کے درمیان ہوتا ہے ۔ ریلوے ملازم دیوانند رائے کی اہلیہ سونی کماری نے بچے کو جنم دیا ہے ۔


سونی کی سیزورین ڈیلیوری کرانے والی اسپتال کی ڈاکٹر نیہا تیواری نے بتایا کہ سونی رائے کو پہلے بھی ایک بچہ ہے ، لیکن وہ تین کلو آٹھ گرام کا پیدا ہوا تھا ۔ سونی کو ڈائبٹیز تھی ۔ ہم نے کوشش کر کے حمل کی پوری مدت میں اس کے شوگر لیول کو قابو میں رکھا ۔ پہلے سے لگ رہا تھا کہ بچہ صحتمند ہوگا ، لیکن اس کا وزن اتنا زیادہ ہوگا ، کبھی سوچا نہیں تھا ۔ خوشی کی بات ہے کہ ماں بیٹا دونوں پوری طرح صحتمند ہیں ۔


وہیں اس معاملہ میں ڈاکٹر ایس این میڈیکل کالج کے امراض اطفال کے ماہر ڈاکٹر انوراگ سنگھ کا کہنا ہے کہ عام طور پر نوزائیدہ بچوں کا وزن ڈھائی کلو سے ساڑھے تین کلو گرام کے درمیان ہوتا ہے ۔ تیس فیصد بچوں کا وزن اس سے بھی کم ہوتا ہے ۔ لیکن اتنا طے ہے کہ نوے فیصد بچوں کا وزن ساڑھے تین کلوگرام سے کم ہی ہوتا ہے ۔ دس فیصد زیادہ وزن کے ہوتے ہیں ۔


ڈاکٹر سنگھ کا کہنا ہے کہ پانچ کلوگرام یا اس سے زیادہ وزن کے بچے بہت کم پیدا ہوتے ہیں ۔ دس ہزار بچوں میں سے ایک ہی معاملہ ایسا سامنے آتا ہے ۔ زیادہ وزن کا بچہ پیدا ہونے کی کئی وجوہات ہیں ۔ کچھ معاملات میں یہ نارمل ہی ہوتا ہے ۔ کچھ معاملات  میں یہ کسی سنڈروم کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے ۔ زیادہ وزن کا بچہ پیدا ہونا کسی طرح باعث تشویش ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 16, 2021 10:23 PM IST