خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کیلئے پاکستانی زائرین اجمیر پہنچے، سیکورٹی کا معقول بندوبست
خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کیلئے پاکستانی زائرین اجمیر پہنچے، سیکورٹی کا معقول بندوبست
Khwaja Garib Nawaz Urs: دو سال کے بعد اس مرتبہ پاکستانی زائرین کا ایک گروپ عرس میں شرکت کر رہا ہے۔ ٹرین کو آج صبح 9:05 بجے اجمیر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچنا تھا، لیکن وہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔ ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔
اجمیر : دو سال کے بعد اس مرتبہ پاکستانی زائرین کا ایک گروپ عرس میں شرکت کر رہا ہے۔ ٹرین کو آج صبح 9:05 بجے اجمیر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچنا تھا، لیکن وہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔ پہلے عام مسافر اسٹیشن سے نکلے۔ پچھلی چار بوگیوں میں پاکستانی زائرین سوار تھے۔ آخر میں وہ باہر نکلے ۔ اس کے بعد سامان کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں روڈویز کی پانچ بسوں میں بیٹھا کر روانہ کیا گیا۔ ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔
منگل کو تقریباً 250 پاکستانی شہری اٹاری سرحد سے ملک میں داخل ہوئے اور دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب امرتسر ریلوے اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہو کر اجمیر کے لئے روانہ ہوئے۔ اجمیر سے سی آئی ڈی زون کی ٹیم زرین جاٹھا کے ساتھ امرتسر سے ٹرین میں اجمیر آئی ہے۔ امرتسر سے اجمیر کے درمیان چلنے والی ٹرین نمبر 19614 میں پاک زائرین کے لئے الگ سے چار بوگیاں لگائی گئی تھیں۔ پولیس، آر پی ایف، جی آر پی، سی آئی ڈی اور آئی بی کے اہلکار پاک زائرین کی سیکورٹی کے لئے ٹرین میں تعینات تھے۔ پاک زائرین ی واپسی بھی اسی ٹرین سے ہوگی۔
آخری مرتبہ پاک زائرین کا وفد سال 2020 میں آیا تھا، یہ وفد دو سال تک کورونا کی وجہ سے عرس میں شرکت نہیں کرسکا تھا۔ پاک زائرین کو بدھ کی صبح ریلوے اسٹیشن سے بسوں کے ذریعہ سینٹرل گرلز اسکول لایا گیا ۔ اسکول میں پاک زائرین کے قیام و طعام کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔ سیکورٹی کے لحاظ سے پاک زائرین کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی اسکول میں داخلہ دیا جائے گا۔ باہر نکلتے وقت بھی بائیو میٹرک چیک کیا جائے گا۔
پاک زائرین گزشتہ 49 سال سے خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کے لئے آرہے ہیں۔ انڈس واٹر ٹریٹی کے حوالے سے پاکستان اور ہندوستانی کے درمیان باہمی رسہ کشی ہو سکتی ہے، لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر 1974 کو ہونے والے مذہبی ویزا معاہدے پر دونوں ممالک اب بھی عمل پیرا ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔